آئی ایس ایل مقابلے میں موہن بگان کی بنگلور ایف سی سے ٹکر

بنگلورو 11 میچوں میں 13 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے اور جیت اسے ٹیبل میں پانچویں نمبر پر لے جائے گی۔ دونوں کے درمیان کھیلا گیا آخری میچ 3-3 کی برابری پر ختم ہوا۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اے ٹی کے موہن بگان فٹبال کلب آئی ایس ایل میں ابھی تک کی ٹاپ تین ٹیموں کے درمیان مقام بنانے کی امید کے ساتھ آج ہیرو انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) 2021-22 کے لیگ مقابلے میں روایتی حریف بنگلور ایف سی کا سامنا کرے گا۔

موہن بگان اس وقت 15 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے لیکن اس نے اب تک صرف نو میچ کھیلے ہیں۔ کل یہاں جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں جیت گرین اور مہرون بریگیڈ کو ٹاپ رینک والی کیرالہ بلاسٹرس کے قریب لے آئے گی، جس کے 11 میچوں میں 20 پوائنٹس ہیں۔ ٹاپ چار میں شامل تمام ٹیموں نے 11 میچز کھیلے ہیں۔ اس لیے بگان کے پاس انہیں شکست دینے کا سنہری موقع ہے۔


ہسپانوی کوچ جوان فیرینڈو کی نگرانی میں گرین اور مہرون بریگیڈ نے سیزن کی خراب شروعات سے سنبھل چکی ہے۔ یہ ٹیم پچھلے پانچ میچوں سے ناقابل شکست رہی ہے اور اسے آخری میچ میں حیدرآباد ایف سی کے ساتھ ڈرا کھیلنا پڑا۔ لیکن فیرانڈو کی بڑی تشویش ہیوگو بوموس کی عدم دستیابی ہے۔ بومس کو پچھلے میچ میں لگاتار چوتھا پیلا کارڈ ملا تھا اور وہ آئندہ میچ کے لیے معطل ہیں۔

اس سیزن بگان کے حملوں میں ہیوگو کا اہم کردار رہا ہے۔ اس نے اس سیزن میں نو میچوں میں پانچ گول کیے ہیں اور تین میں معاونت کی ہے۔ وہ کلب کے لیے سب سے زیادہ گول کرنے کے معاملے میں مشترکہ طور پر سرفہرست ہیں۔


بنگلورو 11 میچوں میں 13 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے اور جیت اسے ٹیبل میں پانچویں نمبر پر لے جائے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا آخری میچ 3-3 کی برابری پر ختم ہوا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔