منو بھاکر کی زبردست واپسی، پیرس اولمپکس کے بعد پہلی بار ایکشن میں نظر آئیں اسٹار شوٹر

ہندوستان کے اسٹار شوٹر منو بھاکر پیرس اولمپکس 2024 کے بعد پہلی بار ایکشن میں نظر آئیں۔ انہوں  نے قومی ٹرائلز میں حصہ لیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

ہندوستان کی اسٹار شوٹر منو بھاکر پیرس اولمپکس 2024 میں دو کانسہ کے تمغے جیتنے کے بعد وقفے پر چلی گئیں تھیں۔ چند ماہ کا وقفہ لینے کے بعد انہوں نے سال 2024 کے آخری مہینوں میں دوبارہ پریکٹس شروع کی۔ اب بالآخر 6 ماہ بعد وہ واپس آگئی ہیں۔ منو کو آنے والے بین الاقوامی مقابلوں سے قبل قومی سلیکشن ٹرائلز میں دیکھا گیا ۔ انہوں نے پیر کو 25 میٹر پسٹل ایونٹ میں حصہ لیا اور 587 کے اسکور کے ساتھ کوالیفکیشن راؤنڈ میں سرفہرست رہیں۔

منو بھاکر کوالیفکیشن راؤنڈ میں زبردست فارم میں نظر آئیں۔ 587 پوائنٹس کے باوجود انہیں فائنل راؤنڈ کے بعد تیسری پوزیشن پر اکتفا کرنا پڑا۔ پنجاب کی سمرن پریت کور برار نے خواتین کے 25 میٹر پسٹل ایونٹ کی T1 کیٹیگری 36 کے فائنل اسکور کے ساتھ جیت لی۔ تلنگانہ کی ایشا سنگھ دوسرے نمبر پر رہیں اور 2024 اولمپکس کی ڈبل میڈلسٹ 31 کے اسکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں۔ یہ ٹرائل آئندہ ورلڈ کپ کے نقطہ نظر سے بہت اہم ہیں۔


صرف 22 سال کی عمر میں، منو بھاکر نے ہندوستان کے کامیاب ترین شوٹرز میں اپنا نام درج کرایا ہے۔ پچھلے سال، وہ اولمپک شوٹنگ ایونٹ میں تمغہ جیتنے والی تاریخ کی پہلی خاتون شوٹر بن گئیں۔ انہوں نے 10 میٹر ایئر پسٹل انفرادی مقابلے میں کانسہ کا تمغہ حاصل کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے سربجوت سنگھ کے ساتھ 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں کانسہ کا تمغہ بھی جیتا تھا۔ وہ ایک ہی اولمپکس میں دو مختلف تمغے جیتنے والی آزاد ہندوستان کی پہلی ایتھلیٹ بن گئیں۔ انہیں حال ہی میں ان کی کامیابیوں کے لیے میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔