ملائیشیا اوپن: سری کانت کی کوارٹر فائنل میں شکست کے ساتھ ہندستانی چیلنج ختم

چوتھی سیڈ لوگ نے سری کانت کو مسلسل گیمو ں میں 21-18، 21-19 سے شکست دے کر 48 منٹ میں ہی سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹا لیا۔ ٹورنامنٹ میں سری کانت اکیلے ہندوستانی کھلاڑی بچے تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کوالالمپور: آٹھویں سیڈ ہندستان کے كدامبی سری کانت اپنے پرانے حریف چین کے چن لوگ کا چیلنج پار نہیں کرسکے اور مرد سنگلز کوارٹر فائنل مقابلے میں ان کی شکست کے ساتھ یہاں ملائیشیا اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں جمعہ کو ہندوستانی چیلنج بھی ختم ہو گیا۔

چوتھی سیڈ لوگ نے سری کانت کو مسلسل گیمو ں میں 21-18، 21-19 سے شکست دے کر 48 منٹ میں ہی سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹا لیا۔ ٹورنامنٹ میں سری کانت اکیلے ہندوستانی کھلاڑی بچے تھے۔

دنیا میں پانچویں نمبر کے کھلاڑی لوگ کے ہاتھوں سری کانت کی کیریئر کے کل سات مقابلوں میں یہ چھٹی ہار بھی ہے۔ انہوں نے ایک بار لوگ کو آسٹریلین اوپن میں شکست دی ہے۔ تقریبا دو سال بعد سری کانت اور لوگ کے درمیان ہوئے اس مقابلہ میں چینی کھلاڑی نے دو گیم پوائنٹ جیتے۔

آٹھویں سیڈ سری کانت نے پہلے گیم میں 3-3 اور 6-6 کی برابری کے بعد جدوجہد کی اور 13-7 کی مضبوط برتری بنائی۔ لوگ نے اگرچہ پچھڑنے کے باوجود پوائنٹس لینا جاری رکھا اور ایک وقت سری کانت سے فرق کم کرتے ہوئے اسکور 13-17 کیا اور پھر 19-17 سے آگے ہو گئے۔ انہوں نے 21-18 سے قریب سے گیم جیت لیا۔

دوسرے گیم میں بھی سری کانت نے آغاز میں کافی جدوجہد کی اور 5-5 کے اسکور تک برابر رہے۔ لیکن پھر چینی کھلاڑی نے 12-7 کی مضبوط برتری بنائی اور اس برتری کو برقرار رکھتے ہوئے 16-8 سے ہندوستانی شٹلر کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اگرچہ دنیا میں ساتویں نمبر کے کھلاڑی نے واپسی کے لیے زور لگاتے ہوئے 18-18 اور 19-19 پر برابری حاصل کی لیکن لوگ نے مسلسل دو پوائنٹس لے کر گیم اور میچ جیت لیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 05 Apr 2019, 7:10 PM