مدھیہ پردیش: اسٹیٹ ہاکی ٹورنامنٹ میں کھیلنے آئی خاتون کھلاڑی لاپتہ

پولیس ذرائع کے مطابق دموہ میں منعقد ریاستی سطح کے خواتین ہاکی ٹورنامینٹ میں کھیلنے کے لئے جبلپور سے بھی ایک ٹیم دموہ آئی تھی۔ اس سولہ رکنی ٹیم کو دموہ شہر کے ایک سرکاری اسکول میں ٹھہرایا گیا تھا۔

علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

دموہ: مدھیہ پردیش کے دموہ ضلع ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ ریاستی سطح کے خواتین ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے جبل پور سے آئی ٹیم کی ایک خاتون کھلاڑی کے اچانک لاپتہ ہونے سے افراتفری مچ گئی۔ اس بابت منتظمہ کمیٹی، کھلاڑی اور ٹیم کے منیجر کی جانب سے شکایت درج کرائی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دموہ میں منعقد ریاستی سطح کے خواتین ہاکی ٹورنامینٹ میں کھیلنے کے لئے جبلپور سے بھی ایک ٹیم دموہ آئی تھی۔ اس سولہ رکنی ٹیم کو دموہ شہر کے ایک سرکاری اسکول میں ٹھہرایا گیا تھا۔ گزشتہ شام جب ٹیم کے کھلاڑی کھانا کھانے کے لئے باہر نکلے تو ایک کھلاڑی خوشبو رجک (21) نے باہر جانے سے انکار کر دیا، جس کے بعد بقیہ کھلاڑی کھانا کھانے چلے گئے۔


کھانا کھانے کے بعد تقریباً رات دس بجے واپس آنے پر دیکھا کہ خوشبو کمرے میں نہیں تھی۔ خواتین کھلاڑیوں نے اس کی فوری اطلاع ٹیم منیجر اور سکریٹری کو دی، جس کے بعد سبھی لوگوں نے تلاش شروع کی۔ لیکن خوشبو کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ کوتوالی پولیس نے گمشدگی کا معاملہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے۔ آج صبح تک لاپتہ کھلاڑی کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */