جونیئر خواتین ہاکی ٹیم جنوبی افریقہ کے دورہ پر روانہ

کپتان پریتی کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم کا مقابلہ 17 سے 25 فروری تک جنوبی افریقہ کی جونیئر خواتین ہاکی ٹیم اور جنوبی افریقہ اے ٹیم سے ہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

بنگلورو: ہندوستانی جونیئر خواتین ہاکی ٹیم منگل کی صبح یہاں کیمپگوڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے سے جنوبی افریقہ کے لئے روانہ ہوئی۔ کپتان پریتی کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم کا مقابلہ 17 سے 25 فروری تک جنوبی افریقہ کی جونیئر خواتین ہاکی ٹیم اور جنوبی افریقہ اے ٹیم سے ہوگا۔ روتاجا داداسو پسل کو نائب کپتان کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

پریتی نے جنوبی افریقہ میں کھیلنے کے بارے میں اپنے جوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "ٹیم میں ہر کوئی جنوبی افریقہ میں کھیلنے کے لیے بہت پرجوش ہے۔ کچھ کھلاڑیوں کا یہ پہلا دورہ ہے اور ہم چیلنج کے لیے تیار ہیں۔ ہم نے بنگلورو میں نیشنل اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (سائی) کے مرکز میں ابھی ایک زبردست کیمپ مکمل کیا، جہاں ہمیں سینئر ٹیم کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔


انہوں نے مزید کہا کہ "جنوبی افریقہ کے خلاف یہ میچز ایشیا کپ انڈر 21 سے قبل ایک اچھا نمائشی دورہ ہوگا۔ جنوبی افریقہ میں یہ میچز ہمیں ان شعبوں کو سمجھنے میں مدد کریں گے جن میں بہتری کی ضرورت ہے۔" ہندوستانی لڑکیاں 17، 18 اور 20 فروری کو جنوبی افریقہ کی انڈر 21 ٹیم سے مقابلہ کریں گی، جب کہ ان کا مقابلہ 24 اور 25 فروری کو جنوبی افریقہ کی 'اے' ٹیم سے ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔