ایشیائی کھیلوں میں ہندستان کی 67 برسوں میں بہترین کارکردگی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

جکارتہ: ہندستان نے 18 ویں ایشیائی کھیلوں میں مقابلوں کے آخری دن ہفتہ کو مکے باز امت پنگھل اور برج پیئر کے طلائی، خواتین اسکواش ٹیم کا چاندی کا تمغہ اور مرد هاكی ٹیم کے کانسہ کے ساتھ ایشیائی کھیلوں کے 67 برسوں کی تاریخ میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر ڈالا۔

ہندستان نے 1951 میں نئی دہلی میں اپنی میزبانی میں ہوئے پہلے ایشیائی کھیلوں میں 15 طلائی، 16 چاندی اور 20 کانسی سمیت 51 تمغے جیتے تھے جو ان کھیلوں سے پہلے تک اس کی بہترین کارکردگی تھی۔ ہندوستان نے جکارتہ-پالمبگ میں ہوئے 18 ویں ایشیائی کھیلوں میں 15 طلائی، 24 چاندی اور 30 کانسی سمیت کل 69 تمغے جیت کر 67 سال پہلے کی نئی دہلی کی کارکردگی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ہندستان نے اگرچہ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن وہ میڈل ٹیبل میں آٹھویں نمبر پر ہی رہ گیا۔

ہندوستان کے پاس 8 سال پہلے گوانگزو ایشیائی كھیلوں میں 1951 کو پیچھے چھوڑنے کا موقع آیا جب اس نے 14 طلائی، 17 چاندی اور 34 کانسی سمیت کل 65 تمغے جیتے تھے۔ کل تمغوں کے لحاظ سے یہ 65 تمغے ہندوستان کی بہترین کارکردگی تھی لیکن اس بار ہندوستان اس سے کہیں آگے نکل چکا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 02 Sep 2018, 9:29 AM