ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے آسٹریلیا کو چھ سال بعد شکست دی

میچ میں صرف چار منٹ باقی رہتے ہوئے اسکور 2-2 سے برابر ہونے پر شمشیر نے پنالٹی کارنر کو تبدیل کرکے ہندوستان کو ایک گول کی برتری دلا دی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ایڈیلیڈ: ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے بدھ کو پانچ میچوں کی سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 4-3 سے جیت کر چھ سال میں پہلی بار آسٹریلیا کو شکست دی۔ ہندوستان کی اس تاریخی جیت میں ہرمن پریت (12ویں)، ابھیشیک (25ویں)، شمشیر سنگھ (57ویں) اور آکاش دیپ (60ویں) نے گول کئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے جیک ویلش (25ویں)، ایرون زلوسکی (32ویں) اور ناتھن فرومس (59ویں) نے گول کئے۔

تیسرے کوارٹر کے اختتام پر ہندوستان 2-1 سے پیچھے تھا لیکن چوتھے کوارٹر کے شروع میں ابھیشیک کے گول نے ٹیم کو میچ میں واپسی کرائی۔ میچ میں صرف چار منٹ باقی رہتے ہوئے اسکور 2-2 سے برابر ہونے پر شمشیر نے پنالٹی کارنر کو تبدیل کرکے ہندوستان کو ایک گول کی برتری دلا دی۔


آسٹریلیا کو اگلے ہی منٹ میں پنالٹی کارنر بھی ملا، لیکن گول کیپر پی آر سریجیش نے شاندار کوشش کے ساتھ گول کرنے سے روک دیا۔ میچ میں صرف 75 سیکنڈ باقی رہ گئے تھے، آسٹریلیا نے ایک اور پنالٹی کو تبدیل کر اسکور 3-3 سے برابر کر دیا، لیکن آخری لمحات میں آکاش کے گول نے ہندوستان کی جیت کو یقینی بنا دیا۔

یہ 2016 کے بعد آسٹریلیا کے خلاف ہندوستان کی پہلی جیت ہے۔ ہندوستان نے پہلے دو میچ ہارنے کے بعد یہ میچ جیت کر پانچ میچوں کی سیریز میں خود کو برقرار رکھا ہے۔ سیریز کا چوتھا میچ ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔