ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان نے جیتے پانچ تمغے

ہندوستانی کھلاڑیوں نے آج شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کے ہانگژو میں منعقد ہو رہے 19ویں ایشیائی کھیلوں میں تین چاندی اور دو کانسی کے تمغے جیت لئے

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ ایکس</p></div>

تصویر بشکریہ ایکس

user

یو این آئی

ہانگژو: ہندوستانی کھلاڑیوں نے آج شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کے ہانگژو میں منعقد ہو رہے 19ویں ایشیائی کھیلوں میں تین چاندی اور دو کانسی کے تمغے جیت لئے۔

آج منعقدہ روئنگ ایونٹ میں اولمپین ارجن لال جاٹ اور اروند سنگھ کی ہندوستانی مردوں کی لائٹ ویٹ ڈبل اسکلز ٹیم اور مردوں کی کاکس 8 ٹیم نے چاندی کا تمغہ جیتا۔ بابو لال یادو اور لیکھ رام کی ہندوستانی مردوں کی کاکس لیس جوڑی نے بھی کانسی کا تمغہ جیتا، جس سے ایشین گیمز میں روئنگ میں ہندوستان کے تمغوں کی تعداد تین ہوگئی۔

فویانگ واٹر اسپورٹس سنٹر میں مقابلہ کرتے ہوئے، ارجن لال جاٹ اور اروند سنگھ نے 6:28.18 کے وقت کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا اور وہ سونے کا تمغہ جیتنے والے چین سے 5.02 سیکنڈ پیچھے رہے جبکہ ازبکستان کو 6:33.42 کے وقت کے ساتھ کانسی کا تمغہ ملا۔


اس سے قبل، ہندوستانی جوڑی نے 6:55.78 کے ٹائمنگ کے ساتھ پول پوزیشن حاصل کرکے تمغے کی ریس میں جگہ بنائی ۔ انہوں نے ریپیچیج میں داخل ہونے کے لیے ہیٹ 1 میں دوسرے مقام کے لیے کا وقت نکالا تھا۔ریپیچیج 1 میں 6:55.78 کے وقت کے ساتھ بابو لال یادو اور لیکھ رام کی ہندوستانی مردوں کی جوڑی نے 6:50.41 کے وقت کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔ ازبکستان نے 6:48.11 کے وقت کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا جبکہ چین نے 6:44.20 کے وقت کے ساتھ سونے کا تمغہ حاصل کیا۔

رمیتا نے شوٹنگ میں ملک کو پانچواں تمغہ دلایا۔ رمیتا نے خواتین کی 10 میٹر ایئر رائفل میں کانسی کا تمغہ جیتا۔ اس سے پہلے انہوں نے 10 میٹر ایئر رائفل ٹیم مقابلے میں بھی چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ چینی کھلاڑیوں نے خواتین کی 10 میٹر ایئر رائفلز میں بھی سونے اور چاندی کے دونوں تمغے جیتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔