’فیڈریشن کے صدارتی عہدے پر برقرار رہتے ہوئے برج بھوشن کے خلاف غیر جانبدارانہ جانچ کس طرح ہوگی؟‘

آئی او اے نے ڈبلیو ایف آئی کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ میری کوم اس کمیٹی کی سربراہی کریں گی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ریسلنگ فیڈریشن اور پہلوانوں کے درمیان تنازعہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ پہلوانوں کا دھرنا بھلے ہی ختم ہو گیا ہو اور انڈین اولمپکس ایسوسی ایشن (آئی او سی) نے ڈبلیو ایف آئی کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات کی جانچ کے لیے 7 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہو لیکن پہلوانوں کا بنیادی مطالبہ تاحال پورا نہیں ہوا ہے یعنی برج بھوشن شرن سنگھ کو برطرف نہیں کیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پہلوانوں نے سوال اٹھایا ہے کہ غیرجانبدارانہ تحقیقات کس طرح ہوگی؟

پہلوانوں کی جانب سے غیرجانبدارانہ تحقیقات کے حوالہ سے اولمپک ایسوسی ایشن کی صدر پی ٹی اوشا کو ایک خط بھی ارسال کیا گیا ہے۔ اس خط کو ہندوستان کے معروف مرد اور خاتون پہلوانوں ونیش پھوگاٹ، بجرنگ پونیا، ساکشی ملک، روی دہیا اور دیپک پونیا نے مشترکہ طور پر تحریر کیا ہے۔


اسپورٹس فیڈریشن کے صدر کو پہلوانوں کی جانب سے متعدد بار چیلنج کیا جا چکا ہے اور ساتھ ہی انہیں عہدے سے برطرف کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ ریسلر ونیش پھوگاٹ نے کہا تھا کہ یہ الزامات درست ہیں اور انہیں کشتی کو دوبارہ زندہ کرنا ہے۔ ونیش پھوگاٹ کا مزید کہنا تھا کہا ’’ہم ثبوت کو پبلک نہیں کرنا چاہتے۔ الزامات فرضی نہیں ہیں۔ ہمارے پاس ثبوت بھی ہیں اور متاثرین بھی ہیں۔ صدر کے استعفیٰ ہونے کے بعد ہم ان کو جیل میں پہنچائیں گے۔ ہم فیڈریشن کو تحلیل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں، کیونکہ اگر یہ فیڈریشن رہے گی تو وہی لوگ کام کریں گے اور پھر وہ مصیبتیں کھڑی کریں گے۔‘‘

خیال رہے کہ دہلی کے جنتر منتر پر پہلوانوں کا دھرنا گزشتہ روز ختم ہو گیا۔ جمعہ کی رات دیر گئے مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر کے ساتھ دوسرے دور کی بات چیت کے بعد کھلاڑیوں نے اپنا احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ انوراگ ٹھاکر نے ڈبلیو ایف آئی کے صدر کے خلاف الزامات کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا اور کھلاڑیوں کو منصفانہ تحقیقات کا یقین دلایا۔


آئی او اے نے ڈبلیو ایف آئی کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ میری کوم اس کمیٹی کی سربراہی کریں گی، جبکہ الکنندا اشوک نائب صدر ہوں گی۔ دیگر ارکان میں ڈولا بنرجی، یوگیشور دت، سہدیو یادو اور 2 وکلا کے نام شامل ہیں۔ متفقہ طور پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ میڈیا ٹرائل کے بہکانے میں نہیں آنا چاہئے۔ فیصلہ کیا گیا کہ خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی روک تھام قانون 2013 کے مطابق ایک کمیٹی تشکیل دی جائے اور دونوں فریقوں کو سنا جائے گا۔ اس کے بعد آئی او اے کے صدر کو رپورٹ پیش کرنی ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔