گریکو رومن کشتی چیمپئن شپ: مزدوری کرنے والے پہلوان سنی جادھو نے جیتا نقرئی تمغہ

پہلوان سنی جادھو نے لولی پروفیشنل یونیورسٹی میں دو روزہ سینئر گریکو رومن کشتی چیمپئن شپ کے پہلے ہی دن آج نقرئی تمغہ جیت لیا۔ چیمپئن شپ میں مختلف ریاستوں کے 300 سے زائد پہلوانوں نے شرکت کی۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر
user

یو این آئی

جالندھر: اپنے گھر کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مزدوری کرنے والے مدھیہ پردیش کے پہلوان سنی جادھو نے لولی پروفیشنل یونیورسٹی میں دو روزہ سینئر گریکو رومن کشتی چیمپئن شپ کے پہلے ہی دن آج نقرئی تمغہ جیت لیا۔ چیمپئن شپ میں مختلف ریاستوں کے 300 سے زائد پہلوانوں نے شرکت کی۔

مدھیہ پردیش کے سنی جادھو نے 60 کلوگرام کے مقابلوں میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ انہوں نے سیمی فائنل میں دولت مشترکہ اور سابق قومی چیمپیئن سروسز کے گیا نیندر کو تکنیکی صلاحیت کی بنیاد پر شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی جہاں وہ ریلوے کے منیش کمار سے ہار گئے۔ سنی جادھو ملہاراشرم اندور کے کشتی سنٹر میں ہندوستانی کھیل اتھارٹی کے کشتی کوچ ویدپرکاش جاولا، سرور منصوری اور ارجن ایوارڈ یافتہ کرپا شنکر بشنوئی سے ٹریننگ لیتے ہیں۔


کچھ دن پہلے، کھیلوں کی وزارت نے مدھیہ پردیش کے پہلوان سنی جادھو کو 2.5 لاکھ روپئے کی مالی مدد کی منظوری دی تھی جو اپنی ضروریات پوری کرنے کے لئے مزدوری کرتے تھے۔ جادھو کو پنڈت دین دیال اپادھیائے قومی پلیئرز ویلفیئر فنڈ سے مالی امداد فراہم کی گئی ہے۔

اس سے قبل، جدھاو نے 2018 میں راجستھان کے چتوڑ میں انڈر 23 جونیئر نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ اور 2020 میں بھونیشور میں کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز میں60 کلوگرام گریکو رومن زمرے میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔