کرکٹ میں سٹہ بازی! گوگل نے ’پے ٹی ایم‘ کو ’پلے اسٹور‘ سے ہٹایا، پالیسی کی خلاف ورزی کا الزام

گوگل نے ہندوستانی ڈیجیٹل پیمنٹ کمپنی ’پے ٹی ایم‘ کو جھٹکا دیتے ہوئے اس کی ایپلی کیشن گوگل ’پلے اسٹور‘ سے ہٹا دی ہے۔ پی ٹی ایم پر الزام ہے کہ اس نے پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ہندوستان کی ڈیجیٹل پیمنٹ کمپنی پے ٹی ایم کو گوگل نے جھٹکا دیا ہے۔ کمپنی کی ایپلی کیشن گوگل پلے اسٹور سے ہٹا دی گئی ہے۔ پے ٹی ایم پر پالیسی (اصول و ضوابط) کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگا ہے۔ پے ٹی ایم نے ایک ٹوئٹ کر کے بتایا ہے کہ پلے اسٹور پر فی الحال یہ ایپ کچھ وقت کے لئے دستیاب نہیں ہے۔ پے ٹی ایم کی ’پی ٹی ایم فرسٹ گیمس‘ ایپ کو بھی پلے اسٹور سے ہٹا دیا گیا ہے۔

پی ٹی ایم نے جمعہ کے روز اپنے ایک ٹوئٹ یں لکھا، ’’ڈیئر پے ٹی ایمرس، پے ٹی ایم اینڈرائیڈ ایپ نئے ڈاؤن لوڈ اور اپ ڈیٹس کے لئے فی الحال دستیاب نہیں ہے۔ ہم جلد ہی واپس آئیں گے۔ آپ کا پورا پیسہ محفوظ ہے اور آپ پے ٹی ایم کو حسب معمول استعمال کر سکتے ہیں۔‘‘

دراصل پے ٹی ایم نے حال ہی میں ’فینٹسی کرکٹ ٹورنامنٹ‘ شروع کیا تھا، جس پر گوگل نے اپنی پالیسی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔ گوگل کی جانب سے اس معاملے میں ایک بیان بھی جاری کیا گیا ہے۔ گوگل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’ہم آن لائن کسینو (جوئے بازی کے اڈوں) یا کسی بھی قسم کی ایسی غیر متوقع ایپ کو پلیٹ فارم پر رہنے کی اجازت نہیں دیتے جو کھیلوں میں سٹہ لگانے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔‘‘

گوگل نے مزید کہا ہے ’’ہمارے پلیٹ فارم پر ایسی ایپ کو رہنے کی اجازت نہیں ہے جو صارفین کو بیرونی ویب سائٹوں تک لے جاتی ہیں جو نقد انعام جیتنے کے لئے کسی ’پیڈ ٹورنامنٹ‘ میں حصہ لینے کو کہتی ہیں۔ یہ ہماری پالیسیوں کی خلاف ورزی ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */