ایشلے بارٹی - فرنچ اوپن کی نئی ملکہ

آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی نے غیر اہمیت حاصل چیک جمہوریہ کی مارکیٹا وونڈوروسووا کو مسلسل سیٹوں میں 6۔1 اور 6۔3 سے شکست دے کر سال کے دوسرے گرینڈ سلیم فرنچ اوپن کا ’ویمن سنگل‘ خطاب اپنے نام کر لیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

پیرس: آٹھویں سیڈ آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی نے غیر اہمیت حاصل چیک جمہوریہ کی مارکیٹا وونڈوروسووا کو ہفتے کے روز مسلسل سیٹوں میں 6۔1 اور 6۔3 سے شکست دے کر سال کے دوسرے گرینڈ سلیم فرنچ اوپن کے’ویمن سنگل کلاس‘ کا خطاب اپنے نام کر لیاہے۔

قابل ذکر ہے کہ آسٹریلیا کی بارٹی اور وونڈوروسووا کا یہ پہلا گرینڈ سلیم کا فائنل مقابلہ تھا۔ 23 برس کی آسٹریلیائی کھلاڑی نے اس سے قبل چار گرینڈ سلیم (جوڑی) فائنل کھیلے تھے لیکن یہ ان کا پہلا سنگل کلاس کا فائنل تھا۔ اس فتح کی بدولت بارٹی پیر کو جاری ہونے والی نئی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔


وہ ایوون گولاگونگ کاؤلی کے بعد رینکنگ میں نمبر دو پر فائز ہونے والی پہلی آسٹریلیائی کھلاڑی بن گئی ہیں۔ بارٹی 1973 میں مارگریٹ کے بعد فرنچ اوپن کا خطاب جیتنے والی آسٹریلیا کی پہلی کھلاڑی (خاتون و مرد) بنی ہیں۔ سالانہ اور دنیامیں 38ویں رینکنگ کی وونڈوروسووا اپنے کریئر میں تیسری بار بارٹی سے مقابلے میں شکست سے دوچارہوئی ہیں۔قبل ازیں بارٹی کا وونڈوروسووا سے دو بار مقابلہ ہوا ہے اور دونوں بار بارٹی نے فتح حاصل کی ہے۔

وونڈوروسووا 2007 میں اینا ایوانووِچ کے بعد فائنل میں پہنچنے والی پہلی چیک کھلاڑی بنی تھیں لیکن وہ فائنل میں بارٹی کے سامنے کوئی چیلنج نہیں پیش کرسکیں۔ بارٹی نے پہلے سیٹ میں باتوں ہی باتوں میں 4۔0 کی سبقت حاصل کرنے کے بعد پیچھے مڑکر نہیں دیکھا اور ایک گھنٹے 10 منٹ میں میچ ختم کر دیا۔ انہوں نے میچ میں پانچ بار وونڈوروسووا کی سروس توڑی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔