برازیل: فٹ بال کلب میں آگ سے 10 افراد ہلاک، 3 جھلسے

برازیل کے دارالحکومت ریو ڈی جنیرو کے ایک فٹ بال اسٹیڈیم میں جمعہ کو خوفناک آگ لگ گئی جس کی وجہ سے تقریبا 10 لوگوں کی موت ہو گئی اور تین دیگر افراد جھلس گئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ریو ڈی جینرو: برازیل کے دارالحکومت ریو ڈی جنیرو کے ایک فٹ بال اسٹیڈیم میں جمعہ کو خوفناک آگ لگ گئی جس کی وجہ سے تقریبا 10 لوگوں کی موت ہو گئی اور تین دیگر افراد جھلس گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ ریو ڈی جینرو واقع فلیمنگو فٹ بال کلب کے نينهو دیارب تربیتی میدان میں پیش آیا۔ آگ مقامی وقت کے مطابق صبح پانچ بجکر 10 منٹ پر لگی۔ آگ کو قابو کرنے میں تقریبا دو گھنٹے کا وقت لگا۔

یہ آگ 14 سے 17سال کی عمر کے نوجوان فٹبالرز کی اکیڈمی کی عمارت میں لگی جس پر کئی گھنٹوں بعد قابو پا لیا گیا۔امدادی کارکنوں نے بتایا کہ کھلاڑی اکیڈمی میں سو رہے تھے کہ عمارت میں آگ لگ گئی تاہم آتشزدگی کی وجوہات سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا۔
یہ آگ تقریباً صبح 5 بجے ریو ڈی جنیرو کے ضلع ورگیم گرانڈے میں لگی جہاں اعلیٰ پیشہ ورانہ سہولت سے لیس برازیل کے سب سے مشہور کلب فلیمنگو کا اسکواڈ بھی ٹریننگ کرتا ہے، دو گھنٹے بعد ساڑھے سات بجے تک آگ پر قابو پا لیا گیا۔

حادثے میں ہلاکتوں کے حوالے سے متضاد اطلاعات موصول ہو رہی ہیں, مقامی میڈیا کے مطابق مرنے والے تمام 10افراد نوجوان فٹبالرز ہیں جبکہ کچھ اطلاعات ہیں کہ مرنے والوں میں 6 نوجوان فٹبالرز اور 4 اسپورٹ اسٹاف کے اراکین شامل ہیں۔آگ لگنے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہو سکی لیکن ایک دن قبل ہونے والی بارش کے سبب جس وقت آگ لگی، اس وقت کلب میں بجلی اور پانی نہیں تھا۔

فلیمنگو کلب سے نکل کر برازیل کی عالمی سطح پر نمائندگی کرنے والے چند مشہور کھلاڑیوں میں رونالڈینو ، ببیتو اور روماریو شامل ہیں۔برازیل کی تاریخ کا سب سے کامیاب کلب ہونے کے ساتھ ساتھ فلیمنگو کی باسکٹ بال، روئنگ، سوئمنگ اور والی بال کی بھی ٹیمیں ہیں۔

آگ بجھانے والے اہلکاروں نے کہا کہ زخمی لوگوں اسپتال لے جایا گیا ہے۔ مرنے والوں کی شناخت ابھی تک نہیں ہو پائی ہے۔ غور طلب ہے کہ تربیتی میدان کو دو ماہ پہلے ہی کھولا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔