’بلیک لائیوز میٹر‘ کی حمایت کرنے پر انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو مخالفت کا سامنا

میچ سے قبل جب انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے یہ کیا تو اسٹیڈیم میں موجود ہنگری کے شائقین نے ’بو‘ کی آواز نکال کر اپنے احتجاج کا اظہار کیا۔

بلیک لائیو میٹر، فائل تصویر / Getty Images
بلیک لائیو میٹر، فائل تصویر / Getty Images
user

یو این آئی

بڈاپسٹ: انگلینڈ اور ہنگری کے درمیان ہفتہ کو ہونے والے فٹ بال میچ سے قبل ہنگری کے شائقین نے گھٹنے کے بل بیٹھنے کے لیے انگلینڈ کے کھلاڑیوں کا مذاق اڑایا۔ قابل ذکر ہے کہ سیاہ فام لوگوں کے لیے شروع کی گئی '’بلیک لائیوز میٹر‘ مہم کے لیے اپنی حمایت ظاہر کرنے کے لیے کھلاڑی میچ سے پہلے گھٹنے کے بل بیٹھتے ہیں۔ ہفتے کے میچ سے قبل جب انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے یہ کیا تو اسٹیڈیم میں موجود ہنگری کے شائقین نے ’بو‘ کی آواز نکال کر اپنے احتجاج کا اظہار کیا۔

یو ای ایف اے نے گزشتہ موسم گرما میں ملک میں منعقدہ یورو 2020 کے میچوں کے دوران ہنگری کے حامیوں کے ناروا سلوک کے بعد اسٹیڈیم پر پابندی عائد کردی تھی، جبکہ فیفا نے ستمبر میں 4-0 ورلڈ کپ کوالیفائنگ جیت کے دوران انگلینڈ کے کھلاڑیوں کے ساتھ نسلی بدسلوکی کے بعد اسی قسم کی سزا جاری کی تھی۔


جب کھلاڑیوں نے پچ پر اپنا راستہ بنایا تب دونوں ممالک کے قومی ترانوں کا احترام کیا گیا، لیکن جب انگلینڈ کی ٹیم میچ شروع ہونے سے پہلے گھٹنے کے بل بیٹھی تو تماشائیوں کی گیلری سے قہقہوں کی آواز سنی جاسکتی تھی۔ یو ای ایف اے اس کے لیے ہنگری کو سزا نہیں دے گا کیونکہ یہ قوانین کے خلاف نہیں ہے۔

ٹیم منیجر گیرتھ ساؤتھ گیٹ نے انگلینڈ کے دورہ بوڈاپیسٹ سے قبل کہا تھا کہ ان کی ٹیم کو صحیح کام کرتے ہوئے ایک اچھی مثال قائم کرنا جاری رکھنی چاہیے۔ لیکن پوسکاس ایرینا میں ہفتہ کے میچ کے بعد 51 سالہ ساؤتھ گیٹ نے کہا کہ یہ ہنگری کے لوگوں کی 'وراثت میں ملی سوچ‘ ہو سکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔