ہندوستان کو نشانے بازی میں تیجسونی، انیش نے دلائے سونے کے تمغے

تیجسونی ساونت نے خواتین کی 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن اور انیش نے مردوں کے 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل مقابلے میں سونے کے تمغے جیتنے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

گولڈ کوسٹ: ہندوستان کی تیجسونی ساونت نے خواتین کی 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن اور انیش نے مردوں کے 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل مقابلے میں سونے کے تمغے جیتنے کے ساتھ جمعہ کو یہاں21 ویں دولت مشترکہ کھیلوں میں ملک کو نشانے بازی میں مزید دو سونے کے تمغے دلائے۔

تیجسونی نے خواتین کے 50 میٹر رائل تھری پوزیشن مقابلے کے فائنل میں دولت مشترکہ گیمس کا ریکارڈ بناتے ہوئے آٹھ کھلاڑیوں کی فیلڈ میں سب سے زیادہ 457.9 کے اسکور کے ساتھ سونے کے تمغے پر قبضہ کیا جبکہ اسی مقابلے میں ہم وطن انجم مردل نے دوسرا مقام حاصل کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ جیتا۔ انجم نے 455.7 کا اسکور کیا۔ اسکاٹ لینڈ کی سوینیڈ میکنتوش نے 444.6 کا اسکور کیا اور تیسرے مقام پر رہتے ہوئے کانسے کا تمغہ اپنے نام کیا۔

دوسری جانب نشانے بازی میں جمعہ کو دوسرا سونے کا تمغہ مرد کھلاڑی انیش نے 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل مقابلے میں دلایا۔ انہوں نے دولت مشترکہ کھیلوں میں ریکارڈ بناتے ہوئے 30 کے اسکور کے ساتھ پہلا مقام حاصل کیا۔ اسی مقابلے میں دیگر ہندوستانی نیرج کمار چھ کھلاڑیوں کے فائنل میں پانچویں نمبر پر رہے۔ وہ محض 13 پوائنٹ ہی حاصل کرسکے۔

آسٹریلیا کے سرگئی اوگلے وسکی نے 28 کے اسکور کے ساتھ چاندی کے تمغے اور انگلینڈ کے سیم گوون نے 17 کے اسکور کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیتا۔

ہندوستان کے سابق کرکٹر رویند سہواگ نے تیجسونی ساونت اور انیش کو ٹوئٹ کر کے مباک باد دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔