شطرنج اولمپیاڈ فائنل: ہندوستان پہلی بار بنا فاتح، راہل گاندھی نے دی مبارکباد

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ "ہندوستانی ٹیم کو آن لائن فیڈے چیس اولمپیاڈ جیتنے کے لیے مبارکباد۔ آپ نے ہندوستان کو فخر کا موقع میسر کیا ہے۔"

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

تنویر

شطرنج کے کھیل میں آج ہندوستان کے لیے تاریخی دن ثابت ہوا۔ چیس اولمپیاڈ کے فائنل میں ہندوستان کو روس کے ساتھ مشترکہ فاتح قرار دیا گیا۔ دراصل انٹرنیٹ کنکشن کٹنے کی وجہ سے کھیل میں کچھ رخنہ پیدا ہوا اور جب ہندوستان کی ٹیم روس کے مقابلے شکست کھاتی ہوئی نظر آئی تو اس کی شکایت کی گئی۔ بعد ازاں فیڈے نے انٹرنیٹ کنکشن کی صورت حال کا جائزہ لیا اور پھر روس کے ساتھ ساتھ ہندوستان کو بھی فتحیاب قرار دینے کا فیصلہ لیا۔ اس طرح ہندوستان کے سر پر 96 سالہ تاریخ میں پہلی بار شطرنج اولمپیاڈ فاتح کا سہرا بندھا۔

قابل ذکر ہے کہ کورونا بحران کی وجہ سے اس سال چیس اولمپیاڈ آن لائن منعقد ہوا تھا۔ روس اور ہندوستان کے درمیان آج ہوئے فائنل میچ میں 4 گیم کے بعد اسکور روس کے حق میں 1.5-2.5 تھا۔ دو گیم میں انٹرنیٹ کنکشن کو لے کر تنازعہ تھا۔ ہندوستان نے اپیل کی اور پھر جانچ میں دیکھا گیا کہ آن لائن پلیٹ فارم کا سرور خراب تھا۔ اس کے بعد فیڈے یعنی بین الاقوامی شطرنج ایسو سی ایشن نے فیصلہ لیا کہ ہندوستان اور روس کو مشترکہ فاتح قرار دیا جائے گا۔


بہر حال، ہندوستان کی اس کامیابی کے بعد کانگریس کے سابق قومی صدر راہل گاندھی نے ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انھوں نے اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ "ہندوستانی ٹیم کو آن لائن فیڈے چیس اولمپیاڈ جیتنے کے لیے مبارکباد۔ آپ نے ہندوستان کو فخر کا موقع میسر کیا ہے۔" ساتھ ہی راہل گاندھی نے مشترکہ فاتح روسی ٹیم کو بھی مبارکباد پیش کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔