بوپنا-رام ناتھن نے ایڈیلیڈ میں جیتا مردوں کا ڈبلز خطاب

پہلی مرتبہ جوڑی بنانے والے غیر سیڈڈ بوپنا اور رام ناتھن کی جوڑی نے فائنل میں ایوان ڈوڈگ اور مارسیلو میلو کی کروشیائی-برازیل کی ٹاپ سیڈ یافتہ جوڑی کو 7-6، 6-1 سے شکست دی۔

بوپنا-رام ناتھن، تصویر آئی اے این ایس
بوپنا-رام ناتھن، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ایڈیلیڈ: روہن بوپنا اور رام کمار رام ناتھن کی ہندوستانی مردوں کی ڈبلز جوڑی نے گزشتہ روز سیدھے سیٹوں میں جیت درج کرکے سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کے وارم اپ ٹورنامنٹ ایڈیلیڈ انٹرنیشنل اے ٹی پی 250 کا خطاب اپنے نام کیا۔ پہلی مرتبہ جوڑی بنانے والے غیر سیڈڈ بوپنا اور رام ناتھن کی جوڑی نے فائنل میں ایوان ڈوڈگ اور مارسیلو میلو کی کروشیائی-برازیل کی ٹاپ سیڈ یافتہ جوڑی کو 7-6، 6-1 سے شکست دی۔ یہ بوپنا کی 20 ویں اے ٹی پی ڈبلز خطابی جیت تھی، جب کہ رام ناتھن کے ساتھ یہ ان کی پہلی جیت ہے۔

واضح رہے کہ بوپنا اور ڈوڈگ نے گزشتہ برس ستمبر میں ہوئے یو ایس اوپن میں جوڑی بنائی تھی، جہاں دونوں تیسرے راؤنڈ میں باہر ہو گئے تھے۔ فائنل میں پہنچنے کے لئے ہندوستانی ڈبلز نے کوارٹر فائنل میں بینجمن بونزی اور ہیوگو نیس کی فرانسیسی-مونیگاسک جوڑی کو 6-1، 6-3 سے شکست دے کراس کے بعد سیمی فائنل میں ٹومیسلاو بریک اور سینٹیاگو گونزالیز کی چوتھی سیڈ بوسنیائی میکسیکن جوڑی پر راست سیٹوں میں 6-2، 6-4 سے جیت درج کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔