انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے دوران خونریز تصادم، 127 افراد ہلاک، سیکڑوں زخمی

انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے دوران ہونے والے تشدد میں 127 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

جکارتہ: انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے دوران ہونے والے تشدد میں 127 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ انڈونیشیا کی پولیس نے واقعے کی تصدیق کر دی ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق واقعہ مشرقی جاوا میں پیش آیا، جہاں ایک فٹبال گراؤنڈ پر میچ کھیلا جا رہا تھا۔ اس میچ کو دیکھنے کے لیے تماشائیوں کی بڑی تعداد پہنچی ہوئی تھی۔ اریما ایف سی اور پرسی بایا سرابیا کے درمیان کھیلے گئے میچ کے میں پرسی بایا نے 2 کے مقابلے 3 گول داغے اور جیت حاصل کر لی۔

مقامی ٹیم اریما ایف سی کی ہار کو یہاں موجود لوگوں کی بڑی تعداد برداشت نہیں کر سکی اور اپنا آپا کھو دیا۔ ہوم گراؤنڈ پر میچ ہارنے پر اریما ایف سی کے سیکڑوں مداح اسٹیڈیم میں داخل ہوگئے، مشتعل مداحوں کو منتشتر کرنے کے لئے پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے۔

اس تشدد میں دو پولیس اہلکار بھی مارے گئے ہیں۔ فٹبال اسٹیڈیم میں ہونے والے تشدد کی اطلاع کسی نے پولیس کو دی، جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور انڈونیشین نیشنل آرمڈ فورس کے اہلکاروں نے کسی طرح کھلاڑیوں کو بحفاظت میدان سے باہر نکالا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔