ایشیائی کھیل: ہندوستانی ہاکی ٹیم کی شاندار جیت، سنگاپور کو 16-1 سے روندا

دنیا میں تیسرے نمبر پر موجود ہندوستانی ہاکی ٹیم نے اپنے ابتدائی میچوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور آج اس نے سنگاپور کو 16-1 سے شکست دے دی

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کی مہم کا آج تیسرا دن ہے۔ ایشین گیمز میں ہندوستانی ہاکی ٹیم کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور آج اس نے سنگاپور کو 16-1 سے کراری شکست دی۔ اتوار کو اپنے پہلے میچ میں ازبکستان کے خلاف 16-0 کی شاندار جیت درج کرنے کے بعد، ہندوستان نے سنگاپور کے خلاف بھی 16 گول داغے جبکہ مخالف ٹیم صرف ایک گول کر سکی۔ ہندوستان کی جانب سے ہرمن پریت سنگھ نے 4 گول کئے، جبکہ مندیپ سنگھ نے ہیٹ ٹرک پوری کی۔

اب ہندوستان کا مقابلہ جمعرات کو ایشین گیمز کے دفاعی چیمپئن جاپان سے ہوگا۔ دنیا میں تیسرے نمبر پر موجود ہندوستانی ہاکی ٹیم نے اپنے ابتدائی میچوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ دیکھنا بہت دلچسپ ہوگا کہ ہندوستان جاپان کے خلاف اپنا تسلط برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگا یا نہیں!

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔