فٹبال: ڈاکٹر بی سی رائے ٹورنامنٹ، نوجوان اسٹرائیکر آشو کریں گے دہلی انڈر 17 ٹیم کی قیادت

ٹورنامنٹ کے لئے نالندا پبلک اسکول کے گول کیپر شبھم بسواس کو نائب کپتان نامزد کیا گیا ہے۔ ٹیم کا اعلان مینجمنٹ کمیٹی کے ممبر حافظ شاہد کی سربراہی والی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا

تصویر قومی آواز
تصویر قومی آواز
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: شیلونگ میں 28 جنوری 2020 سے منعقد ہونے والی ڈاکٹر بی سی رائے نیشنل چیمپین شپ کے لئے دہلی کی انڈر 17 (بوائیز) ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ماڈرن اسکول دہلی کے نوجوان اسٹرائیکر آشو کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے جبکہ نالندا پبلک اسکول کے گول کیپر شبھم بسواس کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ٹیم کا اعلان مینجمنٹ کمیٹی کے ممبر حافظ شاہد کی سربراہی والی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا۔

فٹبال دہلی (ڈی ایس اے) کے صدر شاجی پربھاکرن نے لڑکوں کو آئندہ ٹورنامنٹ کے لئے نیک خواہشات پیش کیں۔ نوجوان ٹیم کے ممبروں کو لباس اور ٹریک سوٹ فراہم کرتے ہوئے شاجی نے کہا، ’’آپ وہ 20 خوش قسمت ہیں جن انتخاب ان 400 کھلاڑیوں میں سے کیا گیا ہے جنہوں نے ٹرائل میں شرکت کی تھی۔ اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ اپنی ریاست اور والدین کا نام روشن کریں۔‘‘

فٹبال: ڈاکٹر بی سی رائے ٹورنامنٹ، نوجوان اسٹرائیکر آشو کریں گے دہلی انڈر 17 ٹیم کی قیادت

چونکہ زیادہ تر لڑکوں کو بورڈ کے امتحانات بھی دینے ہی، لہذا فٹبال دہلی کے صدر نے لڑکوں کو اپنے فارغ وقت میں مطالعے کے لئے کتابیں اپنے پاس رکھنے کی ہدایت دی تاکہ ان کی تعلیم متاثر نہ ہو اور ان کے اسکولز کو بھی ان فخر محسوس ہو کہ طالب علموں نے کھیل اور امتحانات دونوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔


سلیکشن کمیٹی کے ایک رکن بھوپندر ادھیکاری نے اے ’آئی ایف ای‘ کے شیڈول کی وجہ سے تقریباً پانچ ماہ سے جاری ٹرائل کے لئے تعاون کرنے پر پر ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا۔

ٹورنامنٹ کے گروپ اے میں دہلی، میزورم، گوا اور اتر پردیش کی ٹیمیں ہیں۔ دہلی کی ٹیم اپنا پہلا میچ اتر پردیش کے خلاف 28 جنوری کو، دوسرا میچ 30 جنوری کو میزورم کے خلاف اور آخری میچ یکم فروری 2020 کو گوا کے خلاف کھیلے گی۔ 20 کھلاڑیوں، دو کوچز، دو منیجرز اور ایک فزیوتھیراپسٹ پر مشتمل ٹیم آج 23 جنوری کو دہلی سے شیلانگ کے لئے کو روانہ ہو رہی ہے۔

ٹیم ممبران مندرجہ ذیل ہیں:

شبھم وشواس (گول کیپر ، نائب کپتان)، ادے اگروال (گول کیپر)، ابھے راوت (اسٹاپپر)، سمت کانڈپال (اسٹاپپر)، ورون نیگی (اسٹاپپر)، وشال چند برمن (لیفٹ بیک)، چیتنے بہوگونا (لیفٹ بیک)، محمد ابان قریشی (رائٹ بیک)، آریا یادو (رائٹ بیک)، وشش کردم (رارئٹ بیک) ، تھریوی کارلوس پاؤ (مڈفیلڈر)، امان ساہنی (مڈفیلڈر)، فہد تیموری (مڈفیلڈر)، کارتک پانیکر (مڈفیلڈر)، ایان (مڈفیلڈر)، انگد سنگھ (لیفٹ ونگ)، ارتھ دیال (لیفٹ ونگ)، ہرش بھاردواج (رائٹ ونگ)، جے رتھ ورما (اسٹرائیکر)، آشو (سٹرائیکر، کپتان)۔

رویندر موہن بھشت، بی لائسنس ہولڈر (ہیڈ کوچ)، روی سنگھ، ڈی لائسنس ہولڈر (گول کیپنگ کوچ)، سنیل دت (منیجر)، رام سنگھ (اسسٹنٹ منیجر) اور نکھل کشیپ (فزیو) ٹیم کے ساتھ سفر کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔