آل انگلینڈ چمپئن شپ: ہندوستانی کھلاڑی لکشیہ بلامقابلہ سیمی فائنل میں داخل

الموڑا سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ لکشیہ سین نے جنوری میں پہلا سپر 500 انڈیا اوپن خطاب جیتا تھا، اس کے بعد وہ گزشتہ ہفتہ جرمن اوپن میں نائب فاتح رہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

بیڈمنٹن عالمی چمپئن شپ میں کانسہ کا تمغہ حاصل کر چکے ہندوستانی کھلاڑی لکشیہ سین آل انگلینڈ چمپئن شپ مردوں کے سنگل طبقہ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ ان کے حریف چین کے لو گوانگ جو نے انھیں واک اوور دے دیا، جس کی وجہ سے وہ بلامقابلہ سیمی فائنل میں داخل ہو گئے۔

الموڑا سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ لکشیہ سین نے جنوری میں پہلا سپر 500 انڈیا اوپن خطاب جیتا تھا۔ اس کے بعد وہ گزشتہ ہفتہ جرمن اوپن میں نائب فاتح رہے۔ اب ان کا سامنا ملیشیا کے چھٹی شیڈ یافتہ لی جی جیا اور جاپان کے دوسری شیڈ یافتہ کینتو موموتو کے درمیان ہونے والے میچ کے فاتح سے ہوگا۔ ہندوستان کے پانچویں شیڈ یافتہ ساتوک سائراج رانکیریڈی اور چراغ شیٹی کوارٹر فائنل میں انڈونیشیا کے مارکس فرنالڈی گائیڈون اور کیون سنجیا سوکاموجو سے 22-24، 17-21 سے ہار گئے۔ دوسری طرف لکشیہ سین نے جمعرات کو دنیا کے تیسرے نمبر کے کھلاڑی اور دو بار عالمی چمپئن شپ کے میڈل یافتہ ڈنمارک کے اینڈرس اینٹونسین کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔