فرانس سے شکست کے بعد ہندستان جونیئر ہاکی عالمی کپ میں چوتھے مقام پر

فرانس اور ہندوستان کی دونوں ہی ٹیموں نے پہلے کوارٹر میں سخت چیلنج پیش کرتے ہوئے ایک دوسرے کو ایک بھی گول نہیں کرنے دیا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ہندستان نے اتوار کو تیسرے مقام کے لئے کھیلے گئے میچ میں فرانس سے 3-1سے شکست کھانے کے بعد ایف آئی ایچ جونیئر مرد ہاکی ورلڈ کپ 2021مہم چوتھے مقام پر رہتے ہوئے ختم کی۔

ٹموتھی کلیمنٹ کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت فرانس نے ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری بار ہندستان کو شکست دی اور تیسرے نمبر پر قبضہ کیا۔ اس سے پہلے فرانس نے 24نومبر کو ٹورنامنٹ کے اپنے شروعاتی مقابلے میں ہندستان کو 5-4سے شکست دی تھی۔


بھونیشور کے کلنگا اسٹیڈیم میں اتوار کی شام ساڑھے چار بجے کھیلے گئے میچ کی شروعات سخت رہی۔ دونوں ہی ٹیموں نے پہلے کوارٹر میں سخت چیلنج پیش کرتے ہوئے ایک دوسرے کو ایک بھی گول نہیں کرنے دیا۔ تیسرا کوارٹر بھی گول کے بغیر رہنے کی امید تھی لیکن ٹموتھی کلیمنٹ نے 26ویں منٹ میں پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کرکے فرانس کو 1-0کی سبقت دلائی۔ اسی طرح انہوں نے تیسرے کوارٹر کی شروعات میں 34ویں منت میں بھی پنالٹی کارنر پر گول داغا اور سبقت کو 2-0کردیا۔

چوتھے کوارٹر میں حالانکہ ہندستان نے جوابی حملہ کیا۔ سدیپ چرماکو نے 42ویں منٹ میں شاندار فیلڈ گول داغتے ہوئے ہندستان کا اکاونٹ کھولا اور اسکور کو 2-1کیا لیکن ٹموتھی نے 47ویں منٹ میں ایک او ر گول کرکے ہندستان کی میچ میں واپس آنے کی امید کم کردی۔ اس کے بعد کوئی گول نہیں ہوااور نتیجہ فرانس کے حق میں رہا۔ فرانس نے اسی کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہتے ہوئے اپنی جونیئر مرد ہاکی ورلڈ کپ 2021 مہم ختم کی اور گزشتہ فاتح ہندستان کو چوتھے نمبر پر اکتفا کرنا پڑا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔