عالمی پیرا ایتھلیٹکس میں 9 میڈل، ہندوستان کی بہترین کارکردگی

ہندوستان نے اس سے پہلے لندن میں 2017 میں ہوئی عالمی پیرا یتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ایک طلائی سمیت پانچ میڈل جیتے تھے اور وہ 34 ویں نمبر پر رہا تھا جو کہ ان کھیلوں میں بہترین کارکردگی رہی تھی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

دوبئی: ہندوستان نے دوبئی میں اختتام پذیر ہوئی عالمی پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں اس بار نو میڈلوں کے ساتھ اپنی بہترین کارکردگی پیش کی ہے اور وہ 9دنوں تک چلے ٹورنامنٹ کے بعد ٹیبل میں 24ویں نمبر پر رہا۔

ہندوستان نے اس سے پہلے لندن میں 2017 میں ہوئی عالمی پیرا یتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ایک طلائی سمیت پانچ میڈل جیتے تھے اور وہ 34 ویں نمبر پر رہا تھا جو اس کی ان کھیلوں میں بہترین کارکردگی رہی تھی لیکن دوبئی میں اس نے اپنی گزشتہ کارکردگی کو پیچھے چھوڑ دیا۔


دوبئی میں ہندوستان نے دو طلائی، دو چاندی اور پانچ کانسہ کے میڈل جیتے جبکہ کئی مقابلوں میں وہ چوتھے نمبر پر رہا۔ اسی کے ساتھ ہندوستان نے ان کھیلوں میں اگلے برس ہونے والے ٹوکیو اولمپک۔2020کے لئے بھی 13کوٹہ بھی حاصل کرلئے۔

اوور آل عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں چین 25 سونے سمیت سب سے زیادہ 59 میڈلوں کے ساتھ چوٹی پر رہا۔ برازیل 39میڈل، برطانیہ 28میڈل کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ امریکہ 34میڈل لیکر چوتھے نمبر پر رہا۔ 2016 میں ڈوپنگ معطلی کے بعد ان کھیلوں میں پہلی بار حصہ لے رہے روس نے مجموعی طورپر 41 میڈلوں کے ساتھ چھٹا مقام حاصل کیا۔


ہندوستانی پیرا لمپک کمیٹی کے عبوری صدر گرشرن سنگھ نے ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کھلاڑیوں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ کھلاڑیوں کی اس کارکردگی سے ٹوکیو پیرالمپک 2020 کے لئے توقعات بڑھ گئی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */