42ویں پی ایس پی بی انٹر یونٹ لان ٹینس ٹورنامنٹ کا شاندار اختتام، فاتحین کو انعامات سے نوازا گیا

الگ الگ زمروں کے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا گیا، ویٹرنس ’ٹیم ایونٹ‘ میں پہلا مقام بی پی سی ایل کو، دوسرا مقام آئل کو، تیسرا مقام او این جی سی کو اور چوتھا مقام آئی او سی کو حاصل ہوا۔

<div class="paragraphs"><p>ٹورنامنٹ کے فاتح کھلاڑی و دیگر</p></div>

ٹورنامنٹ کے فاتح کھلاڑی و دیگر

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: 42ویں پی ایس پی بی انٹر یونٹ لان ٹینس ٹورنامنٹ کا انعقاد انجینئرنس انڈیا لمیٹڈ (ای آئی ایل) کے ذریعہ 5 مارچ سے 8 مارچ 2024 تک کیا گیا۔ اس میں نئی دہلی کے میدانوں پر بہترین صلاحیتوں کو کھیلتے ہوئے اور اپنے حریفوں کے خلاف سخت مقابلہ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس ٹورنامنٹ کے دوران لان ٹینس کھلاڑیوں کے اندر کا ہنر نکھر کر سامنے آیا۔

اس ٹورنامنٹ کے اختتام پر الگ الگ زمروں کے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا گیا۔ ویٹرنس ’ٹیم ایونٹ‘ میں پہلا مقام بی پی سی ایل کو، دوسرا مقام آئل کو، تیسرا مقام او این جی سی کو اور چوتھا مقام آئی او سی کو حاصل ہوا۔ ویٹرنس ’اوپن سنگل‘ میں پہلا مقام راج کمار دوبے (بی پی سی ایل) کو، دوسرا مقام منیش شرما (بی پی سی ایل) کو، تیسرا مقام پنکج کمار گنگوار (آئی او سی ایل) کو اور چوتھا مقام کے ایس راوت (او این جی سی) کو حاصل ہوا۔ اسی طرح ویٹرنس ’ڈبلس‘ میں پہلا مقام راج کمار دوبے و منیش شرما (بی پی سی ایل) کو اور دوسرا مقام حکیم علی و عاشم کے آر بھرالی (آئل) کو حاصل ہوا۔

42ویں پی ایس پی بی انٹر یونٹ لان ٹینس ٹورنامنٹ کا شاندار اختتام، فاتحین کو انعامات سے نوازا گیا

دیگر زمروں کی بات کی جائے تو مردو (ٹیم) میں پہلا مقام او این جی سی کو، دوسرا مقام آئی او سی ایل کو، تیسرا مقام آئل کو اور چوتھا مقام گیل کو ملا۔ مردوں کے ’اوپن سنگل‘ میں پہلا مقام رام کمار رماناتھن (آئی او سی ایل)، دوسرا مقام چراغ دہان (آئی او سی ایل)، تیسرا مقام وشنو وردھن (او این جی سی) اور چوتھا مقام کرن سنگھ (او این جی سی) کو حاصل ہوا۔ مردوں کے ڈبلز میں پہلا مقام وشنو وردھن و رتویک بولی پلی (او این جی سی) اور دوسرا مقام رام کمار رماناتھن و چراغ دہان (آئی او سی ایل) کو حاصل ہوا۔

خواتین کے زمرے میں ’ٹیم‘ کی سطح پر پہلا مقام او این جی سی کو، دوسرا مقام آئی او سی ایل کو، تیسرا مقام ایچ پی سی ایل کو اور چوتھا مقام ای آئی ایل کو حاصل ہوا۔ خواتین کے ’اوپن سنگلز‘ میں پہلا مقام انکیتا رینا (او این جی سی)، دوسرا مقام ریا بھاٹیا (آئی او سی ایل)، تیسرا مقام پرتھانا تھومبارے (آئی او سی ایل) کو اور چوتھا مقام ریا سچدیوا (او این جی سی) کو حاصل ہوا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔