38ویں نیشنل گیمز میں آشی چوکسے سمیت 4 کھلاڑیوں نے رقم کی تاریخ

ہندوستان نے حال ہی میں کھو کھو ورلڈ کپ کا انعقاد کیا تھا جس میں ہندوستان کی خاتون اور مرد دونوں ٹیموں نے عالمی کپ کا خطاب اپنے نام کیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>38واں نیشنل گیمز، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/ddsportschannel">@ddsportschannel</a></p></div>

38واں نیشنل گیمز، تصویر@ddsportschannel

user

قومی آواز بیورو

ہندوستان نے حال ہی میں کھو کھو ورلڈ کپ کا انعقاد کیا تھا جس میں ہندوستان کی خاتون اور مرد دونوں ٹیموں نے ورلڈ کپ کا خطاب اپنے نام کیا تھا۔ اس کے بعد اب 38 واں نیشنل گیمز منعقد ہو رہا ہے جس کی میزبانی اتراکھنڈ کر رہا ہے۔ منگل (4 فروری) کو نیشنل گیمز کا آٹھواں دن ہے۔ نیشنل گیمز میں اب تک بہت سارے ریکارڈ بن چکے ہیں۔ آشی چوکسے سے لے کر ویشنو شاہ جی ٹھاکر تک نے نیشنل گیمز میں تاریخ رقم کر دی ہے۔ ان کھلاڑیوں نے نیشنل گیمز میں نئے قومی ریکارڈ بنا کر اپنا نام روشن کیا۔

1- آشی چوکسے: مدھیہ پردیش کے بھوپال کی شوٹر آشی چوکسے نے شوٹنگ کے 50 میٹر رائفل 3 پوزیشن میں نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر اب تک کا عالمی ریکارڈ 596/600 پوائنٹس ہے لیکن آشی نے 598/600 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ واضح ہو کہ نیشنل گیمز بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ نہیں ہے ایسے میں اسے بین الاقوامی ریکارڈ نہیں مانا جائے گا۔ حالانکہ قومی سطح پر انہوں نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

2- ویشنوی شاہ جی ٹھاکر: ویٹ لِفٹنگ میں مہاراشٹر کے ویشنو شاہ جی ٹھاکر نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 102 کلوگرام زمرے میں 160 کلو وزن اٹھا کر نیا قومی ریکارڈ قائم کیا۔ ساتھ ہی ان کو اس بہترین کارکردگی کے لیے گولڈ میڈل بھی دیا گیا۔


3- روہت بینے ڈِکشن: پانی کے اندر اپنی صلاحیت کا جوہر دکھانے والے تمل ناڈو کے روہت بینے ڈِکشن نے بھی 38 ویں نیشنل گیمز میں بڑا کارنامہ کر دکھایا۔ روہت نے نیشنل گیمز میں 50 میٹر بٹرفلائی میں 25 سیکنڈ سے بھی کم کا وقت لیا۔ انہوں نے صرف 24.39 سیکنڈ میں قومی ریکارڈ توڑ دیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ویردھول کھڑے کے نام درج تھا۔ انہوں نے سال 2023 نیشنل گیمز میں یہ کارنامہ 24.60 سیکنڈ میں کیا تھا۔

4- مہک شرما: پنجاب کی مہک شرما بھی نیشنل گیمز میں چھا گئیں۔ 29 سال کی ویٹ لِفٹر نے نیشنل گیمز میں قومی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ انہوں نے 87+ کلوگرام میں اِسنَیچ میں 106 کلوگرام وزن اٹھاتے ہوئے اپنے گزشتہ ریکارڈ 105 کلوگرام وزن کو توڑ دیا۔ اس کے علاوہ کِلین اینڈ جَرک میں انہوں نے 141 کلوگرام وزن اٹھایا جو ان کی گزشتہ ریکارڈ 140 کلوگرام سے زیادہ رہا۔ انہوں نے مکمل وزن 247 کلوگرام اٹھایا جو ان کی گزشتہ ریکارڈ سے 3 کلو زیادہ تھا۔ اسی کے ساتھ مہک نے نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل پر بھی قبضہ کر لیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔