طلائی تمغہ حاصل کرنے والی 14 سالہ کشمیری کھلاڑی تجمل پی ایم مودی سے ملاقات کی خواہاں

وادی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والی 14 سالہ کھلاڑی تجمل الاسلام نے مصر کے شہر قاہرہ میں منعقدہ ورلڈ کک باکسنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔

تصویر ویڈیو گریب، @Tajamulislam321
تصویر ویڈیو گریب، @Tajamulislam321
user

یو این آئی

سری نگر: مصر کے دارالخلافہ قاہرہ میں منعقدہ عالمی کک بکسنگ چمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتنے والی کشمیری کھلاڑی تجمل الاسلام نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے تاکہ وہ ان کا آشیر واد حاصل کر سکے۔

بتا دیں کہ وادی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والی 14 سالہ کھلاڑی تجمل الاسلام نے مصر کے شہر قاہرہ میں منعقدہ ورلڈ کک باکسنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔ یہ اس بے خوف لڑکی کا یہ دوسرا عالمی اعزاز ہے۔ اس سے قبل اس نے 2016 میں اٹلی کے شہر اینڈریا میں ہونے والی چیمپئن شپ میں آٹھ سال کی عمر میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔


سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں تجمل الاسلام کو وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر کے ساتھ ملاقات کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تجمل الاسلام اس ویڈیو میں اپنا مختصر تعارف دیتے ہوئے کہتی ہیں: ’میں تمام لوگوں کی شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا، انڈیا کی ہر جگہ سے ہمیں سپورٹ اور پیار ملا‘‘۔ میں چاہتی ہوں کہ آپ ہمیں آگے بھی سپورٹ کرتے رہیں تاکہ ہم ورلڈ اولمپکس میں ملک کے لئے گولڈ میڈل حاصل کر سکیں‘۔

وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر سے ملنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ ’میں وزیر اعظم اور وزیر کھیل سے گزارش کرتی ہوں کہ ہم آپ سے ملنا چاہتے ہیں اور آپ کا آشیر واد حاصل کرنا چاہتے ہیں تاکہ ہم ورلڈ اولمپکس تک جا سکیں گے، اچھے سے کھیل سکیں گے اور انڈیا کے لئے گولڈ میڈل حاصل کر سکیں، مہربانی کر کے اپنا قیمتی وقت ہمیں دیں‘۔ تجمل الاسلام نے اپنے آبائی ضلع بانڈی پورہ میں ایک اسپورٹس اکیڈیمی بھی قائم کی ہے جہاں وہ سینکڑوں بچیوں کو کک بکسنگ کی تربیت فراہم کرتی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */