جرمن نوجوان کتے کو بچانے کی کوشش میں کار کی زد میں آ کر ہلاک

جرمنی میں موٹر وے پر ایک بیس سالہ نوجوان ایک کتے کو بچانے کی کوشش میں خود حادثے کا شکار ہو کر ہلاک ہو گیا۔

جرمن نوجوان کتے کو بچانے کی کوشش میں کار کی زد میں آ کر ہلاک
جرمن نوجوان کتے کو بچانے کی کوشش میں کار کی زد میں آ کر ہلاک
user

Dw

جرمن شہر میونسٹر سے تعلق رکھنے والا ایک 20 سالہ نوجوان جمعہ کی صبح آٹو بان یعنی موٹر وے پر محو سفر تھا۔ راستے میں اسے سڑک کنارے ایک نوجوان خاتون دکھائی دی جو اپنا کتا پکڑنے کی کوشش میں تھی۔

نوجوان نے بھی مدد کی غرض سے گاڑی سائیڈ پر روک لی۔ 24 سالہ لڑکی کی کار میں پیٹرول ختم ہو گیا تھا، جس کی وجہ سے اس نے اپنی کار آٹو بان کی سائیڈ پر روک کر مدد کی منتظر تھی۔ اس خاتون کا پالتو کتا بھی اس کے ہمراہ تھا۔ اسی دوران کتا خاتون کے ہاتھ سے رسی چھڑا کر تیز موٹر وے پر آ گیا۔ نوجوان خاتون اپنے کتے کو بچانے کی کوشش میں مصروف تھی۔


پولیس کے مطابق اسی دوران میونسٹر سے تعلق رکھنے والا نوجوان مدد کے لیے رک گیا۔ بیس سالہ نوجوان جب موٹر وے کے بیچ کتے کو پکڑنے کی کوشش کر رہا تو اس دوران ایک کار سے ٹکرا کر فاسٹ لین میں جا گرا۔

اسی دوران فاسٹ لین میں وہ ایک دوسری تیز رفتار کار تلے کچلا گیا۔ کتے کو بچانے کی کوشش کرنے والا جرمن نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔


پولیس کے مطابق اس المناک حادثے کے بعد اے ون نامی آٹو بان کو امدادی کارروائیوں کی غرض سے کئی گھنٹوں تک بند رکھا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔