’سلام، کیسے مزاج، آپ کی عمر کیا ہے؟‘

بہت سے معاشروں میں پہلی ملاقات کے ابتدائی کلمات میں عمر پوچھنا انتہائی معیوب سمجھا جاتا ہے، مگر جنوبی کوریا میں لوگ ملتے ہیں تو ان کے ابتدائی سوالات میں عمر پوچھنا بھی شامل ہوتا ہے۔ مگر ایسا کیوں؟

’سلام، کیسے مزاج، آپ کی عمر کیا ہے؟‘
’سلام، کیسے مزاج، آپ کی عمر کیا ہے؟‘
user

Dw

آپ اکثر سنتے ہوں گے کہ صاحب 'عمر فقط ایک ہندسہ ہے‘، مگر جنوبی کوریا میں یہ ہندسے سے بڑھ کر ہے۔ آپ جنوبی کوریا میں کسی شخص سے ملیں گے، تو ممکن ہے ابتدائی کلمات میں سے یہ آپ کی عمر سے متعلق سوال بھی ہو۔ جنوبی کوریا میں لوگوں کے لیے کسی کی عمر جاننا اتنا ضروری کیوں ہے؟

جنوبی کوریا میں لوگ عمر کے معاملے میں نہایت متجسس ہیں۔ جنوبی کوریائی روایتی نظام کے مطابق پیدائش کے وقت ہی جنوبی کوریائی بچہ ایک برس کا ہوتا ہے اور کسی کی سالگرہ کسی بھی دن کیوں نہ ہو، اجتماعی طور پر سب کے سب باشندوں کی عمر نئے سال کے موقع پر ایک برس بڑھ جاتی ہے۔


بہت سے قانونی اور انتظامی امور کی وجہ سے سن 1962 سے جنوبی کوریائی باشندے عمر کا بین الاقوامی نظام اپنائے ہوئے ہیں، مگر جب بات ہو شراب یا تمباکو نوشی یا فوجی خدمات کی قانونی عمر کی تو وہ 'کیلینڈر سال‘ کا استعمال کرتے ہیں، جس کے تحت پیدائش کا سال موجودہ برس سے منہا کر دیا جاتا ہے۔

ایک ہی ملک میں عمر سے متعلق مختلف نظاموں کی موجودگی بعض اوقات ایسی صورت حال پیدا کر دیتی ہے، جس سے ابہام کو تقویت ملتی ہے۔ مثال کے طور پر کورونا وائرس کی وبا کے موقع پر ویکسین کے لیے عمر نے جنوبی کوریا میں معاملات غیر واضح رکھے۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ یہ تمام غیریقینی معاملات جون 2023 سے ختم ہو جائیں گے، کیوں کہ یہ ملک تمام دفتری معاملات میں فقط عمر کا بین الاقوامی نظام استعمال کیا کرے گا۔


جنوبی کوریا میں کئی افراد اس تبدیلی پر خوش ہیں کیوں کہ یوں ان میں سے کئی ایک کی عمریں ایک یا دو برس کم ہو جائیں گی جب کہ بہت سے لوگوں نے اس خبر پر سکون کا سانس لیا۔

جنوبی کوریائی شہری سوفی چوئی نے ڈی ڈبلیو سے بات چیت میں کہا، ''عمر کا کوریائی نظام بہت پیچیدہ ہے حتیٰ کہ خود کورئین شہریوں کے لیے بھی مبہم ہے۔‘‘


اس لیے بہت سے لوگوں کے لیے یقینا عمر ایک نمبر ہو گی، لیکن کوریا میں یہ معاملہ رواروی میں لینے والا نہیں۔ چوئی جو خود تھائی ہیں مگر شادی کے بعد کورئین خاندان کا حصہ بنی ہیں، بتاتی ہیں کہ ایک بار انہوں نے اپنی بیٹی سے کہا کہ باہر اپنی 'دوست‘ کے ساتھ جا کر کھیلو، تو ایسے میں میری ساس نے میری تصحیح کی کہ وہ بچی تمہاری بچی سے بڑی ہے۔ یہ معاملہ اتنا حساس ہے کہ جنوبی کوریا میں آپ جڑواں بہن بھائیوں تک میں یہ بحث سن سکتے ہیں کہ کس کی عمر زیادہ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔