فوڈ سکیورٹی، متبادل گندم مدد گار ہو سکتی ہے

یوکرینی جنگ کی وجہ سے گندم کی سپلائی میں خلل اور شدید موسمی حالات کی بنا پر فصلوں کی بربادی جیسی صورتحال میں قدیمی اور جنگلی گندم خوراک کی کمی کے مسئلے کا ایک حل ہو سکتی ہے۔

فوڈ سکیورٹی، متبادل گندم مدد گار ہو سکتی ہے
فوڈ سکیورٹی، متبادل گندم مدد گار ہو سکتی ہے
user

Dw

یوکرینی جنگ نے نہ صرف روسی فوسل فیول بلکہ اس خطے میں پیدا ہونے والے بے تحاشا گندم پر ہمارے انحصار کا پردہ فاش کیا ہے۔ روس اور یوکرین گندم کی برآمد کے اعتبار سے بالترتیب پہلے اور پانچویں سب سے بڑے ملک ہیں۔ یہ دونوں ممالک دنیا بھر کی گندم کی ضروریات کا بیس فیصد مہیا کرتے ہیں۔ اس میں سے سب سے زیادہ مشرقِ وسطیٰ اور افریقہ جاتا ہے۔ مثال کے طور پر مصر اپنی ضرورت کی اسی فیصد گندم روس اور یوکرین سے حاصل کرتا ہے۔ اس وقت گندم کی قیمتوں میں شدید اضافے کے بعد مصر میں روٹی پر سبسڈی دینے کی نوبت آ چکی ہے۔

یوکرینی جنگ کی وجہ سے گندم کی سپلائی میں خلل افریقہ میں ساحل اور مغربی افریقی خطے میں 'غیرمعمولی فوڈ ایمرجنسی‘ کی صورتحال کا باعث ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک کے مطابق کینیا، صومالیہ اور ایتھوپیا کے ایک بڑے حصے میں خوراک کی شدید قلت کے حالات پیدا ہو سکتے ہیں۔


موسمیاتی تبدیلیوں اور طویل خشک سالی اب مغربی افریقی کے خطے میں بھی فوڈ سکیورٹی کی صورتحال کو ابتر کر رہی ہے۔ گزشتہ ہفتے ماہرین کی جانب سے خبردار کیا گیا تھا کہ زمینی درجہ حرارت میں ایک درجے اضافہ گندم کی فصل میں سات فیصد کمی کا باعث بن سکتا ہے۔

اس صورت حال میں مصر جیسے ممالک غذائی اجناس کے حوالے سے دیگر ممالک پر انحصار کی بجائے خودکفالت کی کوشش میں ہیں تاہم اب گندم بھی مصری صحراؤں میں کاشت کی جا رہی ہے تاہم مسیلہ یہ ہے کہ اس کے لیے زیادہ کھاد درکار ہو گی، جس کا مطلب صاف پانی کے وسائل پر دباؤ میں اضافہ ہے۔


عام گندم کی جڑیں گہری نہیں ہوتیں، اس لیے یہ خشک سالی سے جلدی متاثر ہو سکتی ہے۔ تاہم یہ انسانوں کے لیے بیس فیصد کیلوریز مہیا کرتی ہے اور گندم کی اسی قسم کی خاص بات زیادہ پیداوار اور سفید آٹا ہے، جس سے کئی طرح کی چیزیں بن سکتی ہیں۔ مسلح تنازعات اور موسمی حالات کے باعث گندم کی کمی کی وجہ سے اب گندم کی حالات سے زیادہ بہتر انداز سے مقابلہ کرنے والی اقسام کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

ان اقسام میں 'قدیمی گندم‘ اسپیشیز شامل ہیں، جو مختلف اور متنوع موسمی حالات کو نہ صرف برداشت کر لیتی ہے بلکہ خوب پھولتی پھلتی ہے۔


ماہرین کے مطابق اس سلسلے میں گندم کی چار متبادل اقسام خاصی مددگار ہو سکتی ہیں جن میں سے آئن کورن، وائلڈ ایمر، کیرنزا اور ملت شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔