کیا ہے بوسہ؟ بارہ حیران کن حقائق!

چھ جولائی کو بوسے کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ ایک بوسے سے نہ صرف کیلوریز جلتی ہیں بلکہ مدافعتی نظام بھی مضبوط ہوتا ہے۔ جانیے بوسے کے بارے میں بارہ حیران کن حقائق۔

بوسہ کیا ہے؟ بارہ حیران کن حقائق!
بوسہ کیا ہے؟ بارہ حیران کن حقائق!
user

ڈی. ڈبلیو

1۔ بوسے کا عالمی ریکارڈ تھائی لینڈ کے ایک جوڑے کے پاس ہے۔ اس جوڑے نے اٹھاون گھنٹے، پینتیس منٹ اور اٹھاون سیکنڈ طویل 'فرنچ کِس‘ کی تھی۔

2۔ ایک عام بوسے سے فی منٹ چھ اعشاریہ چار کیلوریز جلتی ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ عالمی ریکارڈ بنانے والے تھائی جوڑے نے چوبیس ہزار ایک سو اٹھانوے کیلوریز جلائی تھیں۔ شدید جذبے سے لیا ہوا ایک بوسہ فی منٹ بیس کیلوریز جلا سکتا ہے۔

3۔ آج کے دور میں ایک اوسط بوسہ بارہ سیکنڈ طویل ہوتا ہے جبکہ اسی کی دہائی سے پہلے ایک بوسے کا اوسط دورانیہ ساڑھے پانچ سیکنڈ ہوتا تھا۔

4۔ ہر ملک میں عوامی مقامات پر بوسہ لینے کی اجازت نہیں ہے۔ یہاں تک کہ امریکی ریاستوں مشیگن اور کنیکٹک میں بھی مذہب کی وجہ سے اتوار کے روز کسی عورت کا عوامی مقام پر بوسہ لینے کی اجازت نہیں ہے۔


5۔ جرمنی میں اوسطاً فی شخص یومیہ چار بوسے لیتا ہے۔ یورپ میں فرانس اور اٹلی جرمنی سے کہیں آگے ہیں۔ وہاں بوسہ لینے کی اوسطاﹰ شرح فی شخص یومیہ سات ہے۔

6۔ بوسے پر تحقیق کرنے والے محقیقن کی فیلڈ کو فلیماٹولوجی کہتے ہیں۔ ان محقیقن کے نتائج کے مطابق ہر تین میں سے دو افراد بوسہ لیتے ہوئے اپنا سر دائیں جانب جُھکا لیتے ہیں۔

7۔ ڈاکٹر بوسے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کیوں کہ اس سے مدافعتی نظام مضبوط اور بڑھاپے کا عمل سست ہو جاتا ہے۔ بوسے کے بارے میں صرف سوچنے سے ہی لعاب دہن کی مقدار بڑھنا شروع ہو جاتی ہے، جس کے نتیجے میں دانتوں پر جم کر مسوڑھوں کی بیماری پیدا کرنے والے جرثومے ڈھیلے ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔

8۔ محقیقن کے مطابق بوسہ لینے کے بعد سڑکوں پر آنے والے افراد زیادہ تر جارحانہ انداز میں ڈرائیونگ نہیں کرتے۔ نتیجتاﹰٹریفک حادثات بھی کم ہوتے ہیں۔ لیکن یاد رکھیے! دوران ڈرائیونگ بوسہ لینے کا خیال آپ کی زندگی کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔


9۔ دنیا کے تمام ممالک میں نوے فیصد افراد بوسہ لیتے ہیں لیکن مختلف ممالک میں ان کے معنی بدل جاتے ہیں۔ فرانس میں تین مرتبہ رخساروں کا بوسہ لینا معیاری استقبال کی نشانی ہے۔ لیکن جاپان میں بوسہ صرف اسی صورت میں ہی لیا جاتا ہے، جب فریقین جنسی تعلق کے خواہش مند ہوں۔

10۔ بوسہ لینا صرف ایک معاشرتی رویہ ہی نہیں ہے، جو صدیوں کے بعد رائج ہوا ہے۔ یہ انسان کی جبلت میں پائی جانے والی ایک خصوصیت ہے۔ یہ کئی دیگر جانوروں میں بھی پائی جاتی ہے۔

11۔ ایک بوسے کی وجہ سے ایک سو ارب اعصابی خلیے حرکت میں آ جاتے ہیں۔ خوشی کے ہارمونز گردش خون کو تیز اور دل تیزی سے دھڑکنا شروع ہو جاتا ہے۔ فشار خون اور جسمانی درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔

12۔ فرنچ کِس کرتے ہوئے پارٹنر بہت سی چیزوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔ ان میں 60 ملی گرام پانی، 0.5 ملی گرام پروٹین، 0.4 ملی گرام نمک اور تقریباﹰ 22 ہزار بیکڑیا شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 07 Jul 2019, 8:10 AM