بوسنیا: پناہ گزینوں کے دو گروہوں کے مابین فائرنگ، ایک شخص ہلاک

بوسنیا کے شہر بیہاچ کے مرکز میں بظاہر افغان اور پاکستانی پناہ گزینوں کے دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جب کہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔

بوسنیا: پناہ گزینوں کے دو گروہوں کے مابین فائرنگ، ایک شخص ہلاک
بوسنیا: پناہ گزینوں کے دو گروہوں کے مابین فائرنگ، ایک شخص ہلاک
user

Dw

ہفتے کے روز واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ملکی وزارت داخلہ نے بوسنی نیوز پورٹل Klix.ba کو بتایا کہ پناہ گزینوں کے دو گروہوں کے مابین تنازعے کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کی وجہ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ مرنے والے تارک وطن کی شہریت سے متعلق تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ مقامی پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جمعے کے شام چھ بجے پیش آیا۔

وزارت داخلہ کے ترجمان عدنان بیغانووچ کا کہنا تھا، ''پناہ گزینوں کے دو گروہوں کا، جن میں سے بظاہر ایک پاکستان اور دوسرا افغانستان سے تھا، بیہاچ کے مرکز میں شاپنگ سینٹر کے قریب تصادم ہوا۔ اس دوران آتشیں اسلحے کا استعمال بھی کیا گیا۔‘‘


وزارت داخلہ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا، جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمی تارک وطن کے بارے میں انہوں نے کہا، ''زخمی شخص کو شدید جسمانی چوٹیں آئیں اور وہ ہسپتال میں زیر علاج ہے۔‘‘

حملہ آوروں کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ اس واقعے کے بعد نامعلوم سمت میں فرار ہو گئے۔ مقامی پولیس اور تحقیقاتی ادارے ملزموں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پولیس عینی شاہدین کی تلاش بھی کر رہی ہے تاکہ ان کی مدد سے ملزموں تک پہنچا جا سکے۔


اقوام متحدہ کی ریفیوجی ایجنسی کے مطابق بوسنیا میں قریب چار ہزار پناہ گزین موجود ہیں، جن میں سے زیادہ تر کا تعلق افغانستان، پاکستانی اور ایران سے ہے۔

پناہ کی تلاش میں یورپ کا رخ کرنے والے ان افراد کی اکثریت بوسنیا کے شمال مغربی شہر بیہاچ کے قریبی علاقوں میں موجود ہیں۔ یہاں سے وہ یورپی یونین کے رکن ملک کروشیا کہ حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔