‘خبروں ميں آنے کے ليے چھ سالہ بچے کو دسويں منزل سے دھکا دے دیا‘

نفسياتی اعصابی مرض ميں مبتلا ايک برطانوی ٹين ايجر کو پندرہ برس قيد کی سزا سنا دی گئی ہے۔ اس لڑکے نے قتل کرنے کی نيت سے ايک چھ سالہ فرانسيسی سياح بچے کو دسويں منزل سے نيچے دھکيل ديا تھا۔

'خبروں ميں آنے کے ليے چھ سالہ بچے کو دسويں منزل سے دھکا دے دیا‘
'خبروں ميں آنے کے ليے چھ سالہ بچے کو دسويں منزل سے دھکا دے دیا‘
user

ڈی. ڈبلیو

جانٹی بريوری نامی برطانوی ٹين ايجر کو لندن کے اولڈ بيلی کورٹ نے کل چھبيس جون کو پندرہ برس قيد کی سزا سنائی۔ جانٹی نے ٹيٹ ماڈرن نامی آرٹ گيلری کی دسويں منزل سے ايک دس سالہ فرانسيسی سياح بچے کو قتل کرنے کے مقصد سے نيچے دھکيل ديا تھا۔

اس واقعے کے وقت جانٹی کی عمر سترہ برس تھی اور اب وہ اٹھارہ برس کا ہے۔ تفتيش کے دوران اس نے پوليس کو بتايا کہ وہ خبروں ميں آنا چاہتا تھا اور اس ليے اس نے مذکورہ بچے کو دھکا ديا۔ جانٹی نے واقعے سے ايک روز قبل انٹرنيٹ پر کسی کو مارنے کے طريقوں پر تحقيق کی تھی اور کارروائی سے کچھ ہی دير قبل اس نے مذکورہ عمارت کے آس پاس لوگوں سے 'کسی اونچی عمارت‘ کے بارے ميں دريافت بھی کيا۔ فرانسيسی شہريت کا حامل بچہ ايک سو فٹ نيچے گرنے کے بعد زخمی حالت ميں پانچويں منزل کی چھت سے ملا تھا۔


اس واقعے ميں يہ بچہ، جس کی شناخت مخفی رکھی گئی ہے، زندہ تو بچ گیا مگر اس کے دماغ ميں اندرونی چوٹيں آئيں اور کئی ہڈياں بھی ٹوٹيں اور اس کی زندگی ہميشہ کے ليے تبديل ہو گئی۔ اس کے والدين کو اس کی ديکھ بھال کے ليے کام کاج چھوڑنا پڑ گيا۔

عدالت ميں متاثرہ خاندان کی جانب سے پڑھے جانے والے بيان ميں کہا گيا ہے کہ بچہ اس سال جنوری ميں دوبارہ کھانا کھانے کے لائق ہو گيا اور چند الفاظ بھی بول سکتا ہے۔ وہ ا بھی کافی کمزور ہے اور اسے کئی سالوں کی فزيوتھراپی درکار ہے۔ اس کے والدين کا کہنا تھا کہ ان کے تجربات کو الفاظ ميں بيان نہيں کيا جا سکتا۔


نفسياتی اعصابی مرض ميں مبتلا جانٹی بريوری کو واقعے کے کچھ ہی دير بعد گرفتار کر ليا گيا تھا۔ عدالتی فيصلہ سناتے وقت جج مؤرا مک گاؤون نے جانٹی سے مخاطب ہو کر کہا، ''شايد تمہيں کبھی رہا نہ کيا جائے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */