پٹھان کی کامیابی، سینما گھروں کو 'پھر سے زندہ کرنے' پر شاہ رخ مداحوں کے شکر گزار

شاہ رخ خان اس بات پر مداحوں کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے پٹھان کی ریلیز میں رکاوٹ کے اندیشے کے باوجود اس فلم کو سپورٹ کیا۔ پٹھان اب تک پانچ سو کروڑ سے زائد کا بزنس کر چکی ہے۔

پٹھان کی کامیابی، سینما گھروں کو 'پھر سے زندہ کرنے' پر شاہ رخ مداحوں کے شکر گزار
پٹھان کی کامیابی، سینما گھروں کو 'پھر سے زندہ کرنے' پر شاہ رخ مداحوں کے شکر گزار
user

Dw

بالی وڈ سپر سٹار شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم 'پٹھان' کی باکس آفس پر کامیابی کے بعد اپنے مداحوں کا ان کے پیار اور بھارتی سینما گھروں کو "پھر سے زندہ کرنے" پرشکریہ ادا کیا۔ پٹھان کی باکس آفس پر کامیابی بالی وڈ فلموں کی ایک طویل عرصے کی مایوس کن کارکردگی کے بعد دیکھنے میں آئی ہے۔

معاشی امور کے ایک تجزیہ کار ترن آدرش نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں کہا تھا کہ پٹھان اب تک کی ریلیز کے پہلے اور دوسرے دن باکس آفس پر سب سے زیادہ بزنس کرنے والی بھارتی فلم ہے اور ریلیز کے پہلے پانچ دنوں میں اس نے 30 ملین ڈالر یعنی پانچ سو کروڑ سے زیادہ کا بزنس کیا ہے۔ پٹھان یش راج فلمز کی پیشکش ہے، جن کے مطابق ریلیز کے شروع کے تین دنوں میں ہی بین الاقوامی سطح پراس فلم کے 13.7 ملین ڈالر سے زیادہ قیمت کے ٹکٹ فروخت ہوئے ہیں۔


بھارتی ویب سائٹ باکس آفس انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق صرف پیر کے روز پٹھان نے بیرون ملک 1.9 ملین ڈالر کا بزنس کیا تھا اور اب تک یہ فلم بھارت سے باہر مجموعی طور پر 27.50 ملین ڈالر کا بزنس کر چکی ہے۔ رپورٹ میں یہ پیش گوئی بھی کی گئی ہے کہ پٹھان جلد ہی عامر خان کی فلم دنگل کا ریکارڈ توڑ کر دنیا بھر میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی ہندی فلم بن جائے گی۔ دنگل نے دنیا بھر میں ایک ہزار کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔ وہ ایک ہزار کروڑ کا ہندسہ عبور کرنے والی پہلی بالی وڈ فلم تھی۔

فلم کی کامیابی سے متعلق میڈیا سی بات کرتے ہوئے پیر کو شاہ رخ کا کہنا تھا وہ اس بات پر اپنے مداحوں کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے کچھ عناصر کی جانب سے پٹھان کی "ریلیز" میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کے باوجود بھی اس فلم کو سپورٹ کیا۔ انہوں نے مزید کہا، "میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ (ہمیں) ہر طرف سے اتنا پیار مل رہا ہے کہ ہم جتنا بھی شکر کریں کم ہے۔"


فلم کی کامیابی سے متعلق میڈیا سی بات کرتے ہوئے پیر کو شاہ رخ کا کہنا تھا وہ اس بات پر اپنے مداحوں کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے کچھ عناصر کی جانب سے پٹھان کی "ریلیز" میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کے باوجود بھی اس فلم کو سپورٹ کیا۔ انہوں نے مزید کہا، "میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ (ہمیں) ہر طرف سے اتنا پیار مل رہا ہے کہ ہم جتنا بھی شکر کریں کم ہے۔"

پٹھان کی کامیابی کے بعد سوشل میڈیا کی ویب سائٹس پر موجود ویڈیوز میں مداحوں کو فلم کے دوران خوش ہوتے اور ناچتے ہوئے دیکھا گیا۔ پٹھان کی کامیابی سے متعلق بات کرتے ہوئے بھارت میں سینما گھروں کی ایک چین کے مالک اکشیو راٹھی نی اے ایف پی کو بتایا انہیں لگتا ہے کہ پٹھان کی "بے مثال" کامیابی یہ واضح کرتی ہے کہ بالی وڈ انڈسٹری کس طرف جا رہی ہے۔


انہوں نے کہا، "ہم ایک کمیونٹی کی طرح فلم دیکھنے کے دوران تھیٹر میں فلموں کا جشن منانے کے پرانے انداز کی طرف واپس لوٹ آئے ہیں۔" پٹھان میں شاہ رخ خان چار سال بعد کسی فلم میں مرکزی کردار میں نظر آئے ہیں اور اس کی ریلیز کا شائقین کو شدت سے منتظر تھے۔

پٹھان ان کئی بھارتی فلموں میں سے بھی ایک ہے جن کو گزشتہ مہینوں کے دوران دائیں بازو کی ہندو جماعتوں کی طرف سے شدید مخالفت کا سامنا رہا ہے۔ ان فلموں میں سے بہت سی ایسی ہیں، جن میں مسلمان اداکاروں نے کام کیا ہے۔


اسی طرح شدت پسند ہندو تنظیموں نے پٹھان کے بائیکاٹ کا بھی مطالبہ کیا تھا۔ ان کی طرف سے یہ مطالبہ اس اعتراض کی بنا پر کیا گیا تھا کہ فلم میں دیپکا پاڈوکون نے زعفرانی رنگ کی بکنی پہنی ہے جبکہ اس رنگ کو ہندو مذہب کے ساتھ بھی منسلک کیا جاتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔