تیندوے کی انتہائی نایاب نسل کیمرے میں قید

پاکستان میں تیندوے کی  بہت ہی نایاب نسل 'پرشین لیپرڈ‘ کے ایک جوڑے کو دیکھا گیا ہے۔ تیندوے کی یہ نسل بقا کے خطرے سے دوچار ہے۔

تیندوے کی انتہائی نایاب نسل پاکستان میں
تیندوے کی انتہائی نایاب نسل پاکستان میں
user

Dw

محکمہ جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان کے چیف کنزرویٹر شریف الدین بلوچ کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ یہ جوڑا چھ ماہ قبل رینجرز نے کوئٹہ کے قریب جنوب مغرب میں کوہ چلتن کے ہزار گنجی وائلڈ لائف پارک میں دیکھا تھا۔

بلوچ کا کہنا تھا کہ جوڑا دکھائی دینے کے بعد انہوں نے اپنے محکمے کے عملے کو دوربینیں اور کیمرے فراہم کیے تاکہ وہ ان چیتوں کی تصاویر لے سکیں 'اس ماہ ہمارا عملہ تصویریں لینے میں کامیاب‘ ہو گیا۔


پریشن لیپرڈ نسل ترکی، ایران، افغانستان میں پائے جانے والی نسل سے ملتی ہے۔ یہ انتہائی کمیاب نسل ہے اور اسے بقا کے خطرے سے دوچار جانوروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق اس نسل کے صرف ایک ہزار جانور دنیا کے مختلف خطوں میں موجود ہیں۔ شریف الدین بلوچ کا کہنا ہے، ''ہم اس نایاب نسل کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘‘


حکام کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو میں یہ انتہائی خوبصورت جانور دیکھے جا سکتے ہیں۔ بلوچ کے مطابق اس نسل کے تیندوے پہلی مرتبہ پاکستان میں دیکھے گئے ہیں۔ پاکستان میں تیندوے کی ایک اور نایاب نسل 'سنو لیپرڈ‘ بھی پائے جاتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔