’قطری قوم اپنے مخالفین کے زخموں پر نمک چھڑکتی رہے گی‘

قطر ایئر ویز کے شعلہ بیاں سی ای او نے اپنے ملک کی فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے ناقدین پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قوم ہمیشہ اپنے مخالفین کے زخموں پر نمک پاشی کرتی رہے گی۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

Dw

قطر ایئر ویز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اکبر البکر نے قطر میں فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کی مخالفت اور اس پر تنقید کرنے والوں کے خلاف ایک سخت بیان دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قطری قوم ہمیشہ اپنے مخالفین کے ''زخموں پر نمک چھڑکتی رہے گی‘‘۔ اکبر البکر کے اس بیان سے ظاہر ہو رہا ہے کہ جیسے جیسے فیفا ورلڈ کپ کا ایونٹ نزدیک آ رہا، ویسے ویسے اس موضوع کے متنازعہ ہونے اور اس بارے میں اختلافات کے آثار نمایاں ہوتے جا رہے ہیں۔

فیفا ٹورنامنٹ کا آغاز 20 نومبر کو ہو گا۔ اس ضمن میں چھوٹی مگر توانائی کے ذخائر سے مالا مال خلیجی ریاست قطر کے حکام کا متقابلانہ رویہ سامنے آرہا ہے۔ چند ممالک اور فٹ بال ٹیموں کی طرف سے ایل جی بی ٹی کیو کے حقوق کے بارے میں قطر کے موقف اور کم تنخواہوں پر بڑی تعداد میں کام کرنے والے تارکین وطن کے ساتھ سلوک جیسے امور پر تشویش کا اظہار پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔


قطری حکام، جس وقت قطر کے حماد ہوائی اڈے کی توسیع کی نقاب کشائی کر رہے تھے، اُسی وقت البکر نے ایک نقطے پر زور دیتے ہوئے کہا،'' ہم ہمیشہ اپنے مد مقابل کے زخموں پر نمک چھڑکتے ہیں۔‘‘ واضح رہے کہ گزشتہ دو سالوں میں سینگاپور چانگی ایئرپورٹ سے اسے بہترین''اسکائی ٹریکس‘‘ ایئرپورٹ کا ایوارڈ مل چُکا ہے۔

البکر کا مزید کہنا تھا،''ہمارے مخالفین ہمارے پیارے ملک کے خلاف منفی میڈیا مہم چلا رہے ہیں کیونکہ لوگ اس حقیقت کو تسلیم نہیں کرنا چاہتے کہ قطر جیسا ایک چھوٹا سا ملک، سب سے بڑے اسپورٹس ایونٹ فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کا مقابلہ جیت گیا۔


شاندار انتظامات کا عویٰ

البکر نے فیفا ورلڈ کپکے ایونٹ کے لیے اپنے ملک میں کی جانی والی تیاریوں کا ذکر کرتے ہوئےکہا،'' ہم نے اس بڑے ایونٹ کے لیے تمام تر ضروری چیزوں کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔ ان میں اضافی فلائٹس اور چارٹرڈ طیاروں کے مدد سے دونوں ہوائی اڈوں پر زیادہ سے زیادہ پروازوں کا بندوبست بھی شامل ہے۔ اس لحاظ سے ہم بہت اچھی طرح سے اپنی تمام تر تیاریاں کر چُکے ہیں۔‘‘

البکر نے حماد ایئرپورٹ کی توسیع کے ایک ایونٹ کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ اس ہوائی اڈے پر مسافروں کی گنجائش میں بہت بڑا اضافہ ہو گا۔ یعنی حماد ایئرپورٹ پر 40 ملین کی بجائے اب 59 ملین مسافروں کی گنجائش ہے اور مستقبل میں اس میں مزید توسیع کے ذریعے اس ہوائی اڈے پر 75 ملین مسافروں تک کو با آسانی ہینڈل کیا جا سکے گا۔ حماد ایئرپورٹ کی توسیع کے منصوبے کے تحت اس میں 300 درختوں اور ڈھائی ہزار پودوں پر مشتمل ایک باغ بھی لگایا گیا ہے۔


سنگاپور ایئرپورٹ پر تنقید

قطر کے حماد ایئرپورٹ پر، جس طرح کا باغ لگایا گیا ہے، بالکل اس سے ملتا جلتا باغ سنگاپور کے چانگی ایئرپورٹ میں بھی لگایا گیا ہے۔ قطر ایئر ویز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اکبر البکر نے ماضی میں الزام لگایا تھا کہ سینگاپور نے یہ آئیڈیا قطر سے چُرایا ہے۔ اس الزام کی تائید تاہم سنگاپور ایئرپورٹ کے حکام نے کر دی تھی۔ 2019 ء میں سینگاپور میں ایک اندرونی آبشار کے ساتھ اس '' جوئل گارڈن‘‘ کو کھول دیا گیا تھا۔

اکبر البکر نے اپنے بیان میں کہا،''ہم نہیں چاہتے کہ ہمارا حماد ایئرپورٹ دبئی انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے نزدیک، جو کہ دنیا کا سب سے مصروف بین الاقوامی ہوائی اڈہ ہے، دنیا کا سب سے بڑا مرکز بنے۔ ہم قطر میں ہمیشہ کوالٹی یا معیار پر دھیان رکھتے ہیں اور اعلیٰ معیار ہی فراہم کریں گے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */