ایئر انڈیا کے مسافر نے طیارے کے فرش پر ہی رفع حاجت کر دی

رام سنگھ نامی مسافر کو ایئر انڈیا کی ممبئی دہلی پرواز کے دوران طیارے کے فرش پر مبینہ طور پر پاخانہ اور پیشاب کرنے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایئر انڈیا کے مسافر نے  طیارے کے فرش پر ہی رفع حاجت کر دی
ایئر انڈیا کے مسافر نے طیارے کے فرش پر ہی رفع حاجت کر دی
user

Dw

دہلی پولیس نے پیر کے روز بتایا کہ ممبئی سے دہلی کی پرواز پر ایئر انڈیا کے ایک طیارے کے فلائٹ کیپٹن کی شکایت پر اس شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس نے دوران پرواز طیارے کے فرش پر پاخانہ اور پیشاب کیا اور تھوکا تھا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ "رام سنگھ نامی مسافر کے خلاف ایک کیس درج کرلیا گیا ہے۔ انہیں عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے انہیں ضمانت دے دی۔ ہم اس معاملے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں۔"


کیا ہے معاملہ؟

ایف آئی آر کے مطابق 24 جون کو ممبئی سے دہلی کے لیے ایئر انڈیا کے ایک فلائٹ میں رام سنگھ نامی مسافر نے دوران پرواز ہی طیارے کے فرش پر بیٹھ کے پیشاب اور رفع حاجت کرنا شروع کردیا۔ طیارے کے عملے نے اس کی" غلط حرکت" پر روکنے کی کوشش کی تو وہ شخص بدتمیزی پر اتر آیا۔ دیگر مسافروں نے بھی اسے تنبیہ کی۔ جس کے بعد اس شخص نے تھوک دیا۔

پولیس کے مطابق طیارے کے پائلٹ نے دہلی ہوائی اڈے پر ذمہ داروں کو صورت حال کی اطلاع دی۔ اور طیارے کے اترنے کے بعد ہی رام سنگھ کو حراست میں لے لیا گیا۔ اس پر بھارتی تعزیرات کی متعدد دفعات کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔


پہلے بھی ایسے واقعات پیش آچکے ہیں

نومبر میں بھی ایئر انڈیا کے ایک طیار ے پر اسی طرح کا واقعہ پیش آیا تھا۔ 26 نومبر کو نیویارک سے دہلی آنے والے ایک شخص نے اپنے پاس بیٹھی ہوئی خاتون پر پیشاب کردیا تھا۔ بعد میں بتایا گیا تھا کہ وہ شخص نشے کی حالت میں تھا۔ اس واقعے کے دس دن بعد ہی ایئر انڈیا کی پیرس نئی دہلی پرواز میں سوار نشے میں دھت ایک مسافر نے اپنے ساتھ بیٹھی ہوئی خاتون کے کمبل پر پیشاب کردیا تھا۔

رواں برس اپریل میں اپنے ساتھی مسافر پرپیشاب کرنے کے الزام میں ایک شخص کو قومی دارالحکومت میں طیارہ اترنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا تھا۔ مارچ میں بھی دہلی کے ایک 20 سالہ طالب علم نے نیویارک سے آتے ہوئے طیارے میں پیشاب کردیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ نوجوان شراب کے نشے میں دھت تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ طیارے میں اس طرح کی غلط حرکتوں سے طیارہ اور اس کے عملہ دونوں ہی کے لیے بعض اوقات انتہائی خطرناک صورت حال پیدا ہوسکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔