ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے پاکستانی نوجوان ہلاک

ایک منفرد ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی کوشش کرنے والا ایک پاکستانی لڑکا ٹرین کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا ہے۔ پاکستانی نوجوانوں میں ٹک ٹاک ایپ کا استعمال جنون کی حد تک بڑھتا جا رہا ہے۔

ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے پاکستانی نوجوان ہلاک
ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے پاکستانی نوجوان ہلاک
user

ڈی. ڈبلیو

پاکستانی حکام کے مطابق یہ حادثہ جمعے کے روز راولپنڈی کے مضافاتی علاقے شاہ خالد میں پیش آیا ہے۔ ایک نوجوان ریل کی پٹڑی کے ساتھ ساتھ چل رہا تھا تاکہ گرزتی ہوئی ریل گاڑی کے ساتھ انوکھے انداز میں ویڈیو بنائی جا سکے۔

ریسکیو ایجنسی کے مقامی ترجمان راجہ رفاقت زمان کا کہنا تھا کہ لڑکے کا نام حمزہ نوید تھا اور اس کی عمر ابھی اٹھارہ برس ہی تھی۔ زمان کا مزید کہنا تھا، ''لڑکا وہاں پوز بنا رہا تھا تاکہ ٹرین کے ساتھ ویڈیو بنا سکے اور اسی دوران ٹرین اس سے ٹکرا گئی۔‘‘


اس واقعے کے فوری بعد متاثرہ لڑکے کے دوست نے ریسکیو ٹیم کو کال کی لیکن امدادی کارکنوں کے پہنچنے سے پہلے ہی لڑکا ہلاک ہو چکا تھا۔


پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے، جہاں کے نوجوانوں میں سوشل میڈیا کے استعمال کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ یہ ایسا پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ ماضی میں بھی کئی نوجوان سیلفی لیتے ہوئے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

حالیہ کچھ عرصے میں ویڈیو پلیٹ فارم ٹک ٹاک پاکستان میں بہت مشہور ہوا ہے اور نوجوانوں میں انٹرٹینمنٹ کا ایک بڑا ذریعہ بن کے ابھرا ہے۔ یہ پلیٹ فارم نہ صرف شہروں بلکہ پاکستان کے دور دراز کے دیہاتوں تک میں بھی میسر ہے اور پاکستان کا ناخواندہ طبقہ بھی اس کے استعمال سے خوب واقف ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */