نائیجر: فوج نے فضائی حدود بند کر دیں

نائیجر کی فوجی جنتا نے کہا کہ "مداخلت کے خطرے" کی وجہ سے ملک کی فضائی حدود کو بند کیا گیا ہے۔ صدر بازوم کو بحال کرنے کی افریقی ملکوں کی تنظیم کی طرف سے دی گئی وارننگ کی مدت ختم ہو گئی ہے۔

نائیجر: فوج نے فضائی حدود بند کر دیں
نائیجر: فوج نے فضائی حدود بند کر دیں
user

Dw

افریقی ملک نائیجر کی فوجی جنتا نے مغربی افریقی ریاستوں کی اقتصادی برادری (ایکوواس) نے مطالبہ کیا تھا کہ اگر صدر محمد بازوم کو رہا اور ان کے عہدے پر بحال نہیں کیا گیا تو فوجی مداخلت کی جاسکتی ہے۔ اس وارننگ کے بعد نائیجر کی فوج نے ملک کے فضائی حدود کو بند کردینے کا اعلان کیا ہے۔

مغربی افریقی ریاستوں کی اقتصادی برادری (ایکوواس) نے باغی لیڈروں کو فوجی قبضے کو ختم کرکے اپنے سابقہ پوزیشن پر چلے جانے اور بازوم کی حکومت کو بحال کرنے کے لیے اتوار کے روز تک کا وقت دیا تھا۔ یہ ڈیڈ لائن اب گزر چکی ہے۔ دوسری طرف فوجی جنتا نے دارالحکومت نیامی میں اپنی حمایت میں بڑے جلسوں کا اہتمام کیا ہے۔


فوجی جنتا کا کیا کہنا ہے؟

فوج جنتا نے کہا کہ "مداخلت کے خطرے کے پیش نظر" اگلی اطلاع تک" تمام طیاروں کے لیے" نائیجر کی فضائی حدود کو بند کیا جارہا ہے۔ اس نے متنبہ کیا کہ ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی کسی بھی کوشش کا "سخت اور فوری جواب" دیا جائے گا۔

اقتدار پر قبضہ کرنے والے فوجی جرنیلوں کی نام نہاد' کونسل فار دی سیف گارڈ آف ہوم لینڈ' نے کہا کہ اس نے دو وسطی افریقی ملکوں کی طرف سے "مداخلت کی تیاری میں پیشگی تعیناتی" کے اشارے دیکھے ہیں۔ اس نے تاہم ان ملکوں کا نام نہیں لیا۔


ایکوواس کی ڈیڈ لائن ختم

مغربی افریقی ریاستوں کی اقتصادی برادری (ایکوواس) کے دفاعی سربراہوں نے 30جولائی کو کہا تھا کہ اگرفوجی جنتا نے ایک ہفتے کے اندر مطالبات پورے نہیں کیے اور ملک کو معمول کے آئینی نظام کی طرف بحال نہیں کیا تو وہ مداخلت کرنے پر متفق ہیں۔ اس گروپ کے وزرائے دفاع نے جمعے کے روز کہا تھا کہ وہ نائیجر کی حکومت کے خلاف فوجی کارروائی کے منصوبے پر پہنچ گئے ہیں۔

لیکن ہفتے کے روز صدارتی محافظوں کے سابق سربراہ، جنرل عبدالرحمان چھیانی کی سربراہی والی فوجی جنتا نے کلیدی سرکاری عہدوں پر فوج کے افراد کو تعینات کرکے اپنے اقتدار کو مستحکم کرنے کے لیے اپنا اقدامات جاری رکھے۔


چھیانی نے آئین کو معطل اور حکومتی اداروں کو تحلیل کرنے کا اعلان کرنے کے ساتھ ہی خود کو صدر نامزد کردیا ہے۔ فوجی جنتا کی حمایت میں کچھ نوجوان بھی میدان میں آگئے ہیں اور انہوں نے لوگوں کو "شہریو ں کی ملیشیا"میں شامل کرنے کی مہم شروع کی ہے۔

اتوار کے روز ہزاروں فوجیوں نے فوجی جرنیلوں کی حمایت میں دارالحکومت نیامی کے ایک اسٹیڈیم میں مظاہرہ کیا۔ روسی پرچموں اور فوجی جرنیلوں کی تصویروں سے سجے پنڈال میں فوجی جنتا کے رہنماوں نے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ چھیانی، پہلے صدارتی محافظوں کے سربراہ تھے۔ لیکن انہوں نے اسی شخص کو حراست میں لے کر بغاوت کا علم بلند کردیا جس کی حفاظت کی ذمہ داری انہیں تفویض کی گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔