بھارت نے صرف گزشتہ ماہ ایک سو تیئیس میٹرک ٹن سونا درآمد کیا

بھارت میں صرف گزشتہ ماہ ایک سو تیئیس میٹرک ٹن سونا درآمد کیا گیا، جو پچھلے سال اکتوبر کے مقابلے میں ساٹھ فیصد زیادہ تھا۔ عالمی سطح پر سونے کا دوسرا سب سے بڑا صارف معاشرہ ہے۔

بھارت نے صرف گزشتہ ماہ ایک سو تیئیس میٹرک ٹن سونا درآمد کیا
بھارت نے صرف گزشتہ ماہ ایک سو تیئیس میٹرک ٹن سونا درآمد کیا
user

Dw

بھارت کے تجارتی مرکز ممبئی سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق اس سال اکتوبر میں اس جنوبی ایشیائی ملک نے اپنے ہاں جتنا سونا درآمد کیا، اس کی مقدار گزشتہ 31 ماہ کے عرصے کی سب سے زیادہ ماہانہ مقدار تھی۔ اس کے علاوہ اکتوبر 2023ء میں بھارت میں جتنا سونا درآمد کیا گیا، اس کا وزن 123 میٹرک ٹن بنتا تھا، جو اکتوبر 2022ء میں درآمد کردہ سونے کے مقابلے میں 60 فیصد زیادہ تھا۔

بھارت کا تجارتی خسارہ بڑھنا لازمی

نئی دہلی میں حکومتی ذرائع نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ محفوظ سرمایہ کاری کے لیے انتہائی اہم سمجھی جانے والی اس قیمتی دھات کی بھارت میں گزشتہ ماہ درآمد اس لیے بھی اتنی زیادہ رہی کہ ایک اہم مذہبی اور سماجی تہوار کی تقریبات کے سلسلے میں صرافوں کے ہاں کاروبار میں بہت تیزی کے باعث سونا خریدنے کا عوامی رجحان بھی بہت زیادہ رہا۔


روئٹرز نے اپنی رپورٹوں میں لکھا ہے کہ 123 میٹرک ٹن سونے کی صرف ایک ماہ کے دوران درآ‌مد کا بھارتی معیشت کے لیے ایک نقصان دہ پہلو یہ بھی ہے کہ یوں بھارت کا بیرونی تجارت میں خسارہ اور بڑھ جانا ایک لازمی سے بات ہو گی۔ دوسرے یہ کہ بیرونی تجارتی خسارے میں اس وجہ سے ہونے والے اضافے کے نتیجے میں بھارتی کرنسی روپے کی قدر و قیمت بھی مزید دباؤ میں آ جائے گی۔

روئٹرز نے اپنی رپورٹوں میں لکھا ہے کہ 123 میٹرک ٹن سونے کی صرف ایک ماہ کے دوران درآ‌مد کا بھارتی معیشت کے لیے ایک نقصان دہ پہلو یہ بھی ہے کہ یوں بھارت کا بیرونی تجارت میں خسارہ اور بڑھ جانا ایک لازمی سے بات ہو گی۔ دوسرے یہ کہ بیرونی تجارتی خسارے میں اس وجہ سے ہونے والے اضافے کے نتیجے میں بھارتی کرنسی روپے کی قدر و قیمت بھی مزید دباؤ میں آ جائے گی۔


اکتوبر 2022ء میں صرف 77 ٹن سونے کی درآمد

اس سال اکتوبر میں بھارت میں 123 ٹن سونے کی درآمد اس لیے بھی بہت اہم بات تھی کہ پچھلے سال اسی مہینے میں بھارتی درآمد کنندگان نے صرف 77 ٹن سونا درآمد کیا تھا۔ اس شعبے میں تازہ ترین ملکی اعداد و شمار سے باخبر ایک سرکاری اہلکار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر روئٹرز کو بتایا کہ بھارت میں گزشتہ ماہ سے پہلے پچھلے ایک عشرے کے دوران اکتوبر کے مہینے میں سونے کی ماہانہ اوسط درآمد تقریباﹰ 66 ٹن رہی تھی۔

جہاں تک بھارت میں اس درآمدی سونے کی ماہانہ مالیت کا تعلق ہے، تو اکتوبر 2022ء میں درآمد کردہ 77 ٹن سونے کی قیمت تقریباﹰ 3.7 بلین امریکی ڈالر کے برابر رہی تھی۔ اس کے برعکس اس سال کے 10 ویں مہینے میں بھارتی تجارتی اداروں نے جو تقریباﹰ سوا سو ٹن سونا درآمد کیا، اس کی مالیت 7.23 بلین ڈالر کے برابر رہی۔


ممبئی میں ایک بینک کے لیے سونا خریدنے والے ایک تاجر نے بتایا کہ بھارت میں گزشتہ ماہ اس لیے بھی بہت زیادہ سونا درآمد کیا گیا کہ ملکی منڈیوں میں اکتوبر میں سونے کی قیمتیں گزشتہ سات ماہ کے دوران اپنی نچلی ترین سطح پر آ گئی تھی‌۔ اس وجہ سے سونے کے زیورات تیار کرنے اور ان کا کاروبار کرنے والے بہت سے تاجروں نے اس بات کو ترجیح دی کہ وہ مقابلتاﹰ کم قیمت پر سونا خرید کر مستقبل کے کاروباری مقاصد کے لیے محفوظ کر لیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔