وائرس کے خوف کے باوجود حوصلہ بلند کيسے رکھا جائے؟

امريکا ميں اسکولوں کے طلباء نے #SunshineSongs کا ہيش ٹيگ استعمال کرتے ہوئے موسيقی اور ڈانس پر مبنی ويڈيوز شيئر کرنا شروع کر دی ہيں۔ وائرس کے خوف کے باوجود يہ عمل حوصلہ بلند رکھنے کا ايک طريقہ ہے۔

وائرس کے خوف کے باوجود حوصلہ بلند کيسے رکھا جائے؟
وائرس کے خوف کے باوجود حوصلہ بلند کيسے رکھا جائے؟
user

ڈی. ڈبلیو

امريکا ميں کورونا وائرس کے باعث ديگر کئی اہم معاملات کے علاوہ اسکولوں اور کالجوں کے کانسرٹس اور موسيقی کی تقاريب بھی منسوخ ہو گئی ہيں۔ ايسے ميں طلباء نے #SunshineSongs کا ہيش ٹيگ استعمال کرتے ہوئے موسيقی اور ڈانس پر مبنی اپنی ويڈيوز سماجی رابطوں کی ويب سائٹس پر جاری کرنا شروع کر دی ہيں۔

کورونا وائرس کے پھيلاؤ کو محدود رکھنے کے ليے ديگر ممالک کی طرح امريکا ميں بھی اسکول بند کر ديے گئے ہيں۔ ساتھ ہی 'براڈوے‘ جيسے انسٹيٹيوٹ بھی بند ہيں۔ ايسے ميں براڈوے کی ايک فن کارہ لورا بينانٹی نے #SunshineSongs کے عنوان سے ايک ٹرينڈ شروع کيا، جو بڑی تيزی سے مقبول ہو رہا ہے۔


بينانٹی نے اپنی ايک ٹويٹ ميں لکھا، ''اگر آپ کو اپنے ہائی اسکول ميں پرفارم کرنا تھا اور پرفارمنس کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ ہو گئی ہے، تو اپنے گانے کی ويڈيو يہاں پوسٹ کريں۔‘‘ بينانٹی نے لوگوں پر زور ديا کہ وہ ہيلتھ ايمرجنسی کی صورت حال کے باوجود ايسی چھوٹی چھوٹی سرگرميوں سے اپنے حوصلے بلند رکھيں۔

اس کے رد عمل ميں سينکڑوں طلباء نے اپنی ويڈيوز شيئر کرنا شروع کر ديں۔ کہيں اساتذہ نے اس پيغام کے ساتھ کہ ان کے طلباء نے کئی ماہ تک کسی پرفارمنس کی تياری کی مگر وہ آخری وقت پر منسوخ ہو گئی، تو کہيں والدين نے اپنے بچوں کی حوصلہ افزائی کے مقصد سے۔


ٹوئٹر پر اينڈريا فلپس نامی صارف نے اپنی بيٹی کی ايک ويڈيو پوسٹ کی۔ ان کے مطابق ان کی بيٹی اس ميوزيکل پرفارمنس کے ليے چھ سال سے تياری کر رہی تھيں۔

کچھ اسی طرز کا ايک ٹرينڈ پچھلے دنوں اٹلی ميں بھی ديکھا گيا، جہاں لوگوں نے اپنے مکانات کی کھڑکيوں سے گانے گا کر ايک دوسرے کا دل بہلايا۔ جمعے کی رات دارالحکومت روم کے کئی حصوں ميں ايسے گانوں کی آوازيں گونجتی رہيں۔ امريکا ميں کورونا وائرس کی نئی قسم کے تين ہزار سے زائد کيسز سامنے آ چکے ہيں جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد پچاس سے زائد ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 16 Mar 2020, 8:00 AM
/* */