برلن کے چڑیا گھر میں جانوروں کا کرسمس

جرمن دارالحکومت برلن کے چڑیا گھر میں جانوروں کو کرسمس کے بعد خصوصی دعوت دی جا رہی ہے۔ جانوروں کے لیے کرسمس کے درختوں کو گوشت اور سبزیوں سے سجایا گیا ہے۔

برلن کے چڑیا گھر میں جانوروں کی کرسمس
برلن کے چڑیا گھر میں جانوروں کی کرسمس
user

ڈی. ڈبلیو

برلن کے چڑیا گھر کو کرسمس کے ان درختوں سے سجایا گیا ہے، جن کی اب مزید ضرورت نہیں ہے۔

برلن کا ’ٹیئر پارک‘ شہر کے دو چڑیا گھروں میں سے ایک ہے، یہاں پر کرسمس کے درختوں کو جانور کو دینے کا رواج ہے۔

ہاتھی درخت کھاتے ہیں، بندروں کے لیے درختوں پر سبزیاں لگائی جاتی ہیں جبکہ شیروں کے لیے ان درختوں کو گوشت سے سجایا جاتا ہے۔ چڑیا گھر کی انتظامیہ نے ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں جانوروں کو پرجوش دیکھا جا سکتا ہے۔

چڑیا گھر کی انتظامیہ مخصوص دکان داروں سے غیر استعمال شدہ اور تازہ درخت ہی خریدتی ہے۔ عوام سے درخت اس لیے نہیں لیے جاتے کہ سجاوٹ کی وجہ سے ان میں کیمیائی مادوں کی موجودگی کا خدشہ ہوتا ہے، جو جانوروں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 06 Jan 2019, 8:09 AM