مصر کے ایک چرچ میں آگ لگنے سے 41 افراد ہلاک

مصر کے ایک قبطی چرچ میں آگ لگنے کے سبب کم از کم 41 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ طبی حکام کے مطابق 55 سے زائد دیگر افراد زخمی ہیں۔

مصر کے ایک چرچ میں آگ لگنے سے 41 افراد ہلاک
مصر کے ایک چرچ میں آگ لگنے سے 41 افراد ہلاک
user

Dw

مصری دارالحکومت قاہرہ کے ایک چرچ میں آج اتوار 14 اگست کو آگ لگنے کے سبب 41 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ بات چرچ انتظامیہ کی طرف سے بتائی گئی ہے۔ دوسری طرف مصر کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ اس سبب 55 دیگر زخمی بھی ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ دارالحکومت قاہرہ کے شمال مغربی حصے امبابا میں واقع ابوسفین نامی چرچ میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ قاہرہ کے آگ بجھانے والے محکمے کی طرف سے تاہم بتایا گیا ہے کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔


قبل ازیں خبر رساں ادارے روئٹرز سکیورٹی حکام کے حوالے سے بتایا تھا کہ ابوسیفین چرچ میں یہ آگ بجلی کے نظام میں خرابی کے سبب اس وقت لگی جب وہاں پانچ ہزار کے قریب افراد عبادت میں مصروف تھے۔ آگ لگنے کی وجہ سے بھگڈر مچ گئی جو ہلاکتوں کی وجہ بنی۔ روئٹرز نے ہلاکتوں کی تعداد 35 جبکہ زخمیوں کی تعداد 41 بتائی ہے۔

قبطی مشرق وسطیٰ میں سب سے بڑی مسیحی برادری ہے۔ مصر کی کُل 103 ملین کی آبادی میں کم از کم 10 ملین قبطی مسیحی شامل ہیں۔


مصر میں گزشتہ کچھ عرصے کے دوران آگ لگنے کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں۔ مارچ 2021ء میں قاہرہ کے مشرقی مضافاتی علاقے میں واقع ایک ٹیکسٹائل فیکٹری میں آگ لگنے کے سببکم از کم 20 افراد مارے گئے تھے۔

2020ء میں دو مختلف ہسپتالوں میں آگ لگنے کے واقعات پیش آئے جن کے نتیجے میں کووڈ انیس کے مرض میں مبتلا 14 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */