کولمبیا کے ڈرگ ڈان کے خفیہ ٹھکانوں سے 18 ملین ڈالر برآمد

کولمبیا کے ڈرگ ڈان پابلو ایسکوبار کے ایک خفیہ ٹھکانے سے اس کے بھتیجے کو 18 ملین ڈالر کی خطیر رقم ملی ہے۔ منشیات کی دنیا میں باس کے نام سے مشہور اس ’ڈان‘ کو پولیس نے 1993 میں ہلاک کر دیا تھا۔

کولمبیا کے ڈرگ ڈان کے خفیہ ٹھکانوں سے 18 ملین ڈالر برآمد
کولمبیا کے ڈرگ ڈان کے خفیہ ٹھکانوں سے 18 ملین ڈالر برآمد
user

ڈی. ڈبلیو

'ریڈ ماس نوٹیسیاس‘ نامی نیوز نیٹ ورک نے بدھ 23 ستمبر کو رپورٹ کیا کہ کولمبیا کے سابق 'ڈرگ ڈان‘ پابلو ایسکوبار کے بھتیجے کو ان کا ایک خفیہ ٹھکانے ملا ہے جہاں سے 18 ملین ڈالرز کی خطیر رقم ملی ہے۔ نکولاس ایسکوبار کے مطابق یہ خفیہ ٹھکانہ کولمبیا کے شہر میڈیلین میں پابلو کے اس گھر کے اندر ہی واقع تھا جہاں وہ کئی برس تک مقیم رہے تھے۔ پابلو ایسکوبار کا آبائی شہر میڈیلین ہی ہے۔

پابلو ایسکوبار کے بھتیجے نکولاس نے نیوز نیٹ ورک کو بتایا کہ انہیں ایک خواب آیا کہ گھر کے کسی حصے میں کچھ موجود ہے۔ جس کے بعد انہوں نے تلاش کیا تو انہیں ایک خفیہ کھوہ سے عجیب سی بو والا ایک پلاسٹک ملا۔ رپورٹ کے مطابق پرانے بینک نوٹ اس قدر بوسیدہ ہو چکے ہیں کہ وہ اب قابل استعمال نہیں رہے۔


اس خفیہ حصے سے رقم کے علاوہ سونا کی ایک اینٹ، وائرلیس ڈیوائسز، ٹیپ ریکارڈر، ایک ٹائپ رائٹر، پین اور ایک کیمرہ بھی ملا ہے جس کے اندر فلم بھی موجود ہے۔

پابلو ایسکوبار کے خفیہ ٹھکانوں سے متعلق افواہیں میڈیلن میں ابھی بھی گردش کر رہی ہیں۔ نکولاس ایسکوبار پابلو کے ساتھ اپنے رشتے کو فخریہ طور پر بیان کرتے ہیں۔ وہ قبل ازیں کہہ چکے ہیں کہ انہیں اب تک پابلو ایسکوبار کے متعدد خفیہ ٹھکانے مل چکے ہیں۔


سب کا باس'ڈان پابلو‘

کولمبیا کے کاروباری حضرات اب بھی اپنی مصنوعات کی مشہوری کے لیے 'پابلو ایسکوبار‘ کا نام اور تصاویر استعمال کرتے ہیں۔ باپلو کوکین کی فروخت کے حوالے سے بین الاقوامی شہرت رکھتے تھے۔


ڈرگز کی دنیا میں باس کے نام سے مشہور اس 'ڈان‘ کو پولیس نے 1993 میں ہلاک کر دیا تھا۔ اس وقت پابلو کے جنازے میں تقریباﹰ بیس ہزار افراد شریک ہوئے تھے اور کولمبیا میں آج بھی اس ڈرگ ڈان کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔