سیلاب متاثرین سے بھری بس میں آتشزدگی، 17 افراد ہلاک

سیلاب متاثرین سے بھری یہ مسافر بس کراچی سے اندرون سندھ جارہی تھی جس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

سیلاب متاثرین سے بھری بس میں آتشزدگی، 17 افراد ہلاک
سیلاب متاثرین سے بھری بس میں آتشزدگی، 17 افراد ہلاک
user

Dw

کراچی سے خیر پور ناتھن شاہ جانے والی مسافر بس میں ایم 9 سپر ہائی وے پر نوری آباد کے قریب آگ بھڑک اٹھی۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق اس حادثے میں ایک ہی خاندان کے 17 افراد جھلس کر ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک شدگان میں ایک درجن کے قریب بچے اور تین خواتین شامل ہیں۔ حادثے کے وقت اس بس پر 50 کے قریب مسافر سوار تھے جو سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث عارضی طور پر کراچی نقل مکانی کر گئے تھے اور اب واپس اپنے آبائی علاقوں کو لوٹ رہے تھے۔

جامشورو کے ضلعی کمشنر آصف جمیل کے مطابق سیلاب متاثرین صوبائی دارلحکومت کراچی سے واپس اپنے علاقوں تک پہنچنے کے لیے پرائیوٹ ٹرانسپورٹ کا استعمال کر رہے ہیںاور یہ مسافر بس بھی انہی میں سے ایک تھی جس میں آگ بھڑک اٹھی۔ بس میں آگ لگنے کی وجہ حتمی طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم کہا جارہا ہے کہ ممکنہ طور پر آگ ائیر کنڈیشن یونٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ آگ بس کے پچھلے حصے سے شروع ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس نے پوری بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ کئی مسافروں نے بس سے کود کر اپنی جان بچائی۔ اس حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔


ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔