عجیب و غریب بیماری میں مبتلا چنیی خاتون، مردوں کی آواز سن پانے میں ناکام

جب اس خاتوں کا مکمل معائنہ کیا گیا تو پتہ چلا کہ انہیں ریزرو سلوپ ہیئرنگ لوس (آر ایس ایچ ایل) نامی بیماری لاحق ہو گئی ہے، جس میں بیمار پڑنے والے کو ایک خاص قسم کی آوازسنائی نہیں دیتی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لندن: چین کی ایک خاتون سماعت سے محرومی کی ایک ایسی حیرت انگیز بیماری میں مبتلا ہیں جس میں انہیں کسی بھی مرد کی آواز سنائی نہیں دیتی، جب کہ انہیں خواتین کی آواز صاف سنائی دیتی ہے۔

برطانوی اخبار’ڈیلی میل‘ کے مطابق چین کے صوبے فوجیان کے شہر شیامین کی متاثرہ خاتون کو اپنی ہم جنس کی تو ہر آواز بخوبی سنائی دیتی ہے لیکن جیسے ہی ان کے ساتھ کوئی مرد بات کرتا ہے تو انہیں کچھ سنائی نہیں دیتا۔

اخباری رپورٹ میں بتایا گیا کہ چین نامی خاتون کو اسی مہینے کی 10 تاریخ کو اس وقت یہ پریشانی لاحق ہوئی جب اچانک انہیں محسوس ہوا کہ ان کے بوائے فرینڈ کی آواز ان کے کانوں تک نہیں پہنچ رہی ہے۔ وہ طبی مدد کے لئے فوراً ایک مقامی اسپتال پہنچیں۔ وہاں بھی وہ صرف خاتون ڈاکٹر کی آواز سن پا رہی تھیں۔معائنہ کرنے والی لیڈی ڈاکٹر کو بھی سخت حیرانی کا سامنا تھا۔ اسپتال کے کسی مرد ڈاکٹر کی آواز متاثرہ کو سنائی نہیں دے رہی تھی۔

اس عجیب شکایت کا سبب جاننے کے لئے جب ان کا مکمل معائنہ کیا گیا تو پتہ چلا کہ انہیں ریزرو سلوپ ہیئرنگ لوس (آر ایس ایچ ایل) نامی بیماری لاحق ہو گئی ہے، جس میں بیمار پڑنے والے کو ایک خاص قسم کی آوازسنائی نہیں دیتی۔

رپورٹ کے مطابق یہ بیماری ہر چند کہ عام نہیں پھر بھی ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں ہر 13 ہزار میں سے ایک شخص اس مسئلے سے دوچار ہو جاتا ہے۔ شمالی امریکہ میں یہ بیماری زیادہ لوگوں کو زد میں لیتی ہے جہاں ہر تین ہزار میں سے ایک شخص کو یہ عارضہ لاحق ہوجاتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔