کیا آرٹیفیشل انٹیلیجنس لوگوں کو بے روزگار بنا دیگی؟

مستقبل میں آرٹیفیشل انٹلیجنس کی وجہ سے انقلابی تبدیلیاں آنے والی ہیں، ماہرین کا ماننا ہے کہ اس سے روزگار میں زبردست کمی آئے گی۔ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ آنے والا وقت آرٹیفیشل انٹلیجنس کا ہی ہوگا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

آرٹیفیشل انٹلیجنس بہت تیزی کے ساتھ اپنا دائرہ بڑھا رہی ہے اور تیزی سےاس کے پھیلتے اثر پر روایتی ٹیکنالوجی کے ماہرین کا ماننا ہے کہ ٹیکنیکل شعبہ میں آرٹیفیشل انٹلیجنس کی وجہ سے سالانہ روزگار کم ہوئے ہیں یعنی اگراس کی وجہ سے 100 عہدے ختم ہوتے ہیں تو صرف 10 عہدوں کے لئے ہی نئی آسامیاں تیار ہو رہی ہیں۔ واضح رہے جتنی تیزی سے نوکریاں ختم ہو رہی ہیں اتنی تیزی سے نئے عہدے نہیں پیدا کیے جا رہے ہیں۔ کمپنیاں آرٹیفیشل انٹلیجنس اسکل سے آئے فرق کو بھرنے کے لئے تیزی سے اپنے لوگوں کو تربیت دے کران میں صلاحیت پید کر رہی ہیں۔

آرٹیفیشل انٹلیجنس وہ تکنیک ہے جہاں آپ کمپیوٹر کو انسان کی طرح کام کرنا سکھاتے ہیں، جیسے ایپل کا سیری، گوگل اسسٹنٹ یا پھر امیزان الیکسا۔یہاں آپ کمپیوٹر کو ڈائریکٹ کرتے ہیں اور وہ آپ کے حساب سے کام کرتا ہے۔ کئی ریسرچ کرنے والوں کا ماننا ہے کہ آرٹیفیشل انٹلیجنس کی مدد سے اب کمپیوٹر انسانوں سے بہتر ہونے لگے ہیں۔ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ آنے والا وقت آرٹیفیشل انٹلیجنس کا ہی ہوگا جو کہ ایک الگ دنیا بنائے گا۔


آج لگ بھگ ہر شعبہ میں آرٹیفیشل انٹلیجنس کا استعمال ہو رہا ہے اور روز نئے تجربات کیے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ شطرنج کھیلنا، فوٹو نکالنا، کینسر کا علاج کرنا جیسی چیزوں کے لئے بھی آرٹیفیشل انٹلیجنس کو جب پوری طرح سے تیار کر لیا جائے گا تو شائد کام کرنے کے لئے انسانوں کو ضرورت ہی نہیں رہے گی۔

آرٹیفیشل انٹلیجنس کی پہلی تحقیق 1956 میں ہوئی تھی جس کے بعد سے یہ لگاتار جاری ہے۔ آرٹیفیشل انٹلیجنس کا استعمال تقریبا ًسبھی انڈسٹریز میں کیا جا رہا ہے جس میں ہوٹل، فائناس، کھیتی، آن لائن شاپنگ وغیرہ شامل ہیں۔ انٹرنیٹ پر کئی ایسے ویڈیوز موجود ہیں جن میں آپ آسانی سے ہوٹل، ریستوراں میں روبوٹ کو لوگوں کو کھانا پروستے دیکھ سکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔