وکرم لینڈر نے چاند کے جنوبی قطبی علاقے میں پلازما کا پتہ لگایا

ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) نے کہا کہ چندریان-3 خلائی جہاز کے وکرم لینڈر نے چاند کے جنوبی قطبی علاقے میں پلازما کا پتہ لگایا ہے، جو نسبتاً کم گھنا ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر ایکس</p></div>

تصویر ایکس

user

یو این آئی

چنئی: ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) نے جمعرات کو کہا کہ چندریان-3 خلائی جہاز کے وکرم لینڈر نے چاند کے جنوبی قطبی علاقے میں پلازما کا پتہ لگایا ہے، جو نسبتاً کم گھنا ہے۔

چندریان 3 لینڈر پر نصب ریڈیو اناٹومی آف مون باونڈ ہائیپر سینسٹیو لونو سیفیئر اینڈ ایٹموسفیئر- لینگموئیر پروب (رمبھا-ایل پی) پے لوڈ نے جنوبی قطبی خطے کی سطح کے قریب قمری پلازما ماحول کی پہلی پیمائش کی ہے۔ ابتدائی جائزوں سے پتہ چلتا ہے کہ چاند کی سطح کے قریب پلازما نسبتاً کم گھنا ہے۔


وکرم لینڈر پر نصب رمبھا-ایل پی نے پلازما کے ماحول کا میپ بھی بنایا ہے۔ 'رمبھا' ریڈیوویو کمیونیکیشن میں لونر پلازما کی وجہ سے ہونے والی آواز کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ جب وکرم اور پرگیان اپنا 14 روزہ مشن مکمل کر لیں گے، ناسا کا پے لوڈ لیزر ریٹرو-ریفلیکٹر اری (ایل آر اے) ایکٹیو ہو جائے گا۔ یہ چاند پر کسی بھی چیز کو ٹریک کرنے میں کارآمد ثابت ہوگا۔

رمبھا-ایل پی پے لوڈ چاند کے پلازما ماحول میں الیکٹران کی کثافت، درجہ حرارت اور برقی میدان کی پیمائش کرے گا۔رمبھا-ایل پی پے لوڈ کے اعداد و شمار کے ابتدائی جائزوں سے پتہ چلتا ہے کہ چاند کی سطح کے قریب پلازما نسبتاً کم گھناہے۔اس کا مطلب ہے کہ خلا کی اس جگہ پر زیادہ الیکٹران نہیں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔