اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ’بین الاقوامی شمسی اتحاد‘ کو دیا مشاہد کا درجہ، ہندوستان نے ’تاریخی فیصلہ‘ قرار دیا

اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندے ٹی ایس ترومورتی نے اسے ایک تاریخی فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایس اے مثبت عالمی ماحولیاتی کارروائی کی ایک مثال بن گیا ہے

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

نیویارک/نئی دہلی: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ہندوستان کی جانب سے شروع کی گئی پہل بین الاقوامی شمسی اتحاد (آئی ایس اے) کو مشاہد کا درجہ دیا ہے۔ اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندے ٹی ایس ترومورتی نے اسے ایک تاریخی فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایس اے مثبت عالمی ماحولیاتی کارروائی کی ایک مثال بن گیا ہے۔

ترو مورتی نے ٹویٹ کیا ’’بین الاقوامی شمسی اتحاد کو مشاہد کا درجہ دینے کا فیصلہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا تاریخی فیصلہ ہے۔ چھ سالوں میں آئی ایس اے،عالمی توانائی میں اضافے اور ترقی میں فائدہ پہنچانے کے لیے شراکت داری کے ذریعے مثبت عالمی ماحولیاتی کارروائی کی ایک مثال بن گیا ہے۔ تمام رکن ممالک کا شکریہ‘‘۔


اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر اور مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد نے آئی ایس اے کو مشاہد کا درجہ ملنے پر مبارکباد دی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور اس وقت کے فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نے نومبر-2015 میں پیرس میں اقوام متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس کے 21 ویں سیشن (سی او پی 21) میں آئی ایس اے کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔