اگلے سال اوپن اے آئی لانچ کرے گا نیا جاب پلیٹ فارم، لنکڈ ان کو چیلنج دینے کی تیاری
اوپن اے آئی 2026 میں نیا پلیٹ فارم لانچ کرے گا جو لوگوں کو پسند کی نوکری اور کمپنیوں کو موزوں امیدوار دلائے گا۔ ماہرین کے مطابق یہ پلیٹ فارم لنکڈ ان کے لیے بڑا چیلنج ثابت ہو سکتا ہے

چَیٹ جی پی ٹی میکر اوپن اے آئی کی طرف سے ایک نئی اور بڑی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ آنے والے دنوں میں کمپنی اے آئی پاورڈ ہائرنگ پلیٹ فارم کھولنے والی ہے۔ یہ پلیٹ فارم کمپنی اور ملازمین کو قریب لانے میں مدد کرے گا۔ اس سے کمپنیوں کو اچھے ملازمین اور لوگوں کو اپنی پسند کی نوکری تلاش کرنے کا موقع ملے گا۔
آنے والے پروڈکٹ کا نام OpenAI Jobs Platform ہوگا۔ ایک مرتبہ یہ پلیٹ فارم لائیو ہونے کے بعد اس کا سیدھا مقابلہ Linkedin سے ہوگا۔ یہ اطلاع ٹیک کرنچ سے ملی ہے۔ حالانکہ ابھی Linkedin کا اس پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ واضح رہے کہ لنکڈین دنیا بھر میں اس معاملے میں مشہور پلیٹ فارم ہے۔
ٹیک کرنچ کے ساتھ اوپن اوپن اے آئی کے ترجمان کی بات چیت ہوئی۔ اس دوران پتہ چلا ہے کہ کمپنی اگلے سال یعنی 2026 کے دوران نئے پروڈکٹ کو لانچ کرنے جا رہی ہے۔ جو لوگوں کو نوکری دلانے کا کام کرے گا۔ حالانکہ اس کا پورا عمل کیا ہوگا، اس کے بارے میں آنے والے دنوں میں اطلاع فراہم ہو گی۔
اوپن اے آئی کمپنی میں ایپلی کیشن ڈویژن کے سی ای او فڈزی سیمو نے گزشتہ دنوں اپنے بلاگ پوسٹ میں بتایا ہے کہ اے آئی کی مدد سے کمپنیوں کی ضرورت سمجھے جائے گی اور کون سا امیدوار اس کے کام کو پورا کر سکتا ہے، ان امیدواروں کو انٹرویو کے لیے طلب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاروبار یا مقامی انتظامیہ کو اس سے فائدہ ہونے والا ہے۔
اوپن اے آئی اپنے اصل پروڈکٹ چَیٹ جی پی ٹی کے علاوہ اب دوسرے سیگمنٹ میں بھی ایکسپینڈ کرنے جا رہی ہے۔ آنے والے دنوں میں نئے پروڈکٹ کی لانچنگ ہوگی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس نئے پلیٹ فارم کے کھلنے سے کمپنیوں اور لوگوں کو کتنا فائدہ ہوتا ہے۔