اسرو کا سال کا پہلا مشن: کل صبح 5.59 پر لانچنگ سے قبل الٹی گنتی شروع

اسرو کا یہ سال 2022 کا پہلا اور ات تک کا 54واں مشن ہے، جبکہ 6 پی ایس او ایم-ایکس ایل (سٹریپ آن موٹرز) کے ساتھ پی ایس ایل وی-ایکس ایل کنفیگریشن کا استعمال کرتے ہوئے 23 واں مشن ہوگا

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر
user

یو این آئی

حیدرآباد: زمین کے مشاہداتی سٹلائیٹ ای او ایس۔04 اور دیگر دو چھوٹے سٹلائیٹس کو، آندھراپردیش کے سری ہری کوٹہ سے چھوڑے جانے کے سلسلہ میں 25گھنٹے اور 30منٹ کی الٹی گنتی کا آغازہوگیا ہے۔یہ سٹلائیٹس کل صبح چھوڑے جائیں گے۔اسرو نے کہا کہ ان سٹلائٹس کو چھوڑے جانے کے لئے مجاز بورڈ کی جانب سے منظوری کے بعد ہی اس کی الٹی گنتی کا آغاز کیاگیا۔الٹی گنتی کا عمل تقریبا 25گھنٹے اور 30منٹ تک جاری رہے گا۔نئے سال میں پہلے اور اسروکے نئے صدرنشین ایس سومناتھ کی قیادت میں اس پہلے مشن میں 44.4میٹر اونچی چارمرحلوں والی خلائی گاڑی 1710کیلوگرام ای او ایس۔04اور دو سٹلائٹس کو صبح 5.59منٹ پر پہلے لانچ پیڈ کے ذریعہ چھوڑاجائے گا۔ اس کو چھوڑے جانے کے بعد ای او ایس۔04خلائی گاڑی سے علحدہ ہوجائیں گے۔تقریبا 100سکنڈس بعد دو معاون مسافر سٹلائیٹس علحدہ ہوجائیں گے اور مدار میں داخل ہوں گے۔ذرائع نے کہا کہ دو چھوٹے سٹلائیٹس میں ایک طلبہ کا بھی سٹلائیٹ ہے۔یہ سٹلائیٹ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس اینڈ سائنس اینڈ ٹکنالوجی کے طلبہ کی جانب سے لیبارٹری آف اٹماسفیر اینڈ اسپیس فزکس، یونیورسٹی آف بولڈر کے اشتراک سے تیار کیاگیا ہے جبکہ دوسرا سٹلائیٹ اسرو کا ٹکنالوجی کے مظاہرہ والا سٹلائیٹ ہوگا جو ہند۔بھوٹان مشترکہ سٹلائیٹ کا پیش خیمہ ہوگا۔ای او ایس۔04کی زندگی دس سال کی ہوگی۔یہ راڈار امیجنگ سٹلائیٹ ہوگا جس کے ذریعہ اعلی معیاری تصاویر تمام موسمی حالات کے لئے حاصل ہوں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔